اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تبدیلی کو قبول کرنا اکثر کافی مشکل ہوتا ہے خصوصاً اگر وہ آپ کے ای میل ان باکس میں آئے۔ چند ماہ پہلے گوگل کی جانب سے نئے جی میل ڈیزائن کو متعارف کرایا گیا اور متعدد افراد اس نئے ڈیزائن سے کچھ زیادہ خوش نہیں۔ درحقیقت ایسے صارفین کے لیے سب سے بڑا دھچکا جی میل کے نئے ڈیفالٹ ویو سے ہوا ہے جس میں ای میل کے ساتھ اٹیچ منٹس جیسے تصاویر
سلائیڈز،دستاویزات یا دیگر ببل جیسا اور آئیکون کے ساتھ ہے۔ جی میل کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی متعارف اور گوگل کی جانب سے جی میل کے پرانے ورژن پر واپسی کو ناممکن بنادیا گیا ہے۔ مگر اس سیٹنگز میں کچھ تبدیلی ایسی کی جاسکتی ہے جس سے ان باکس پرانے جی میل جیسا نظر آئے گا۔ دائیں جانب موجود سیٹنگز گیئر پر کلک کریں اور پھر سب سے اوپر موجود آپشن ڈسپلے ڈینیسٹی پر کلک کریں۔ وہاں آپ کو اسکرین ویو کے انتخاب کے آپشنز ملیں گے۔ ڈیفالٹ آپشن تو نیا ببل ڈیزائن اور اٹیچمنٹ آئیکونز والا ہی ہے جو نئے جی میل میں آپ کو نظر آرہا ہوگا۔ جی میل کے کانفیڈنشنل موڈ کو استعمال کیسے کریں؟ دوسرا آپشن کمفرٹ ایبل ویو آئیکونز کی بجائے ای میل میں اٹیجمنٹ کو پیپر کلپ کی شکل میں دکھاتا ہے۔ تیسرا آپشن کامپیکٹ کا ہے جو کہ پرانے جی میل ڈیزائن سے ملتا ہے، یہ کمفرٹ ایبل ویو جیسا ہی ہے مگر اس میں ہر لائن کے درمیان اسپیس کم ہے جس کی وجہ سے یہ زیادہ اسٹیٹ فارورڈ محسوس ہوتا ہے۔ اس ویو کو سلیکٹ کرنے پر جی میل پرانے ڈیزائن کا ہی محسوس ہوگا۔