ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

چینی ماہرین نے دنیا کا پہلا روبوٹ اینکر متعارف کرادیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی ماہرین نے دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی روبوٹ اینکر متعارف کرادیا جس نے آزمائشی مرحلے کے دوران پیشہ وارانہ انداز سے خبریں پڑھ کر سب کو حیران کردیا۔ چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ماہرین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی ایجاد کرتے ہوئےورچوئل نیوز اینکر پیش کیا جو مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلیجنس) کی سہولیات سے آراستہ ہے۔

ژنہوا نے دعویٰ کیا کہ اینکر انسان کی شکل سے نہ صرف مماثلث رکھتا ہے بلکہ اُن ہی کی طرح خبریں پڑھتے وقت چہرے کے تاثرات بھی ظاہرکرتا ہے۔ روبوٹ اینکر بالکل اسی طرح خبریں پڑھے گا جیسے کسی چینل پر کوئی پیشہ وارانہ شخص نیوز پڑھتے نظر آتا ہے، اس کی آواز بھی ہوبہو انسانوں کی طرح ہے۔ انگریزی زبان میں خبریں پڑھنے والا یہ اینکر ابتدائیہ میں بالکل اسی طرح سے سامنے آتا ہے جیسے دیگر اینکرز آتے ہیں، یعنی سلام دعا کے بعد صارف کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ’ہیلو آپ دیکھ رہے ہیں انگلش نیوز پروگرام‘۔ ماہرین نے تجرباتی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں روبوٹک اینکر کو یہ بولتے دیکھا جاسکتا ہے کہ ’میں آپ کو اطلاع دینے کے لیے مسلسل کام کروں گا کیونکہ میرے سامنے مختلف خبریں آرہیں ہیں، نئے انداز سے آپ کو حالات سے آگاہی دوں گا‘۔ دوسری جانب چین میں ملازموں کے حقوق کے لیے بنائی جانے والی تنظیموں نے اس روبوٹ کو انسان دشمن قرار دیا کیونکہ اُن کا خیال ہے کہ اس کے مارکیٹ میں آنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…