جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

فیس بک کا میانمار میں ’آف لائن تشدد‘ کے فروغ کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی سب سے مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ وہ اس رپورٹ پر اتفاق کرتا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے میانمار میں ’آف لائن تشدد کو فروغ‘ دینے سے روکنے میں ناکام رہا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک آزادانہ رپورٹ جس کو فیس بک نے کمیشن کیا، اس میں کہا گیا کہ ویب سائٹ نے انسانی حقوق

کے غلط استعمال کے پھیلاؤ کے لیے ’ماحول‘ فراہم کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2020 کے انتخابات سے قبل فیس بک کو ’ٹھیک سمت میں کام ‘ کرنا ہوگا۔ تاہم فیس بک کا کہنا تھا کہ میانمار میں مسائل کو حل کرنے میں انہوں نے مدد کی لیکن اس میں ’مزید کام کرنا‘ باقی ہے۔ یہ رپورٹ اس واقعے کے بعد کمیشن کی گئی، جس میں اقوام متحدہ کی جانب سے آن لائن نفرت کے اظہار پر فیس بک کا جواب پر’سست اور غیر موثر‘ ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس حوالے سے غیر منافع بخش ادارے بزنس برائے سماجی ذمہ داری (بی ایس آر) نے 62 صفحات پر مشتمل آزادی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ میانمار میں ’نفرت پھیلانے اور نقصان کا سبب بننے والوں کے لیے فیس بک ایک ذریعہ بن گیا ہے‘۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’کچھ صارفین جمہوریت کو کمزور کرنے اور آف لائن تشدد کو ہوا دینے کے لیے ایک پلاٹ فارم کے طور پر فیس بک کا استحصال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ فیس بک کو نفرت انگیز تقاریر پر اپنے موجودہ پالیسیوں کو مزید سختی سے نافذ کرنا ہوگا، انسانی حقوق سے متعلق پالیسی کو متعارف کرانے اور میانمار میں انتظامیہ کے ساتھ بہتر روابط قائم کرنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ میانمار میں ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد فیس بک صارفین ہیں اور زیادہ تر افراد کے لیے سوشل میڈیا ویب سائٹس خبریں حاصل کرنے اور شیئر کرنے کا واحد ذریعہ ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس میانمار کی فوج نے راخائن ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف آپریشن کے نام پر ان کی نسل کشی کی تھی، جس میں ہزاروں افراد کی اموات ہوئی تھیں جبکہ 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو پڑوسی ملک بنگلہ دیش نقل مکانی کرنی پڑی تھی۔ اس آپریشن کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت صوابدیدی قتل، ریپ اور زمینوں کے جلانے کے بھی الزامات سامنے آئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…