بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئی فون کی ٹکر کا ’’سستا‘‘ اینڈرائیڈ فون متعارف کروا دیا گیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018 |

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے آئی فون کی ٹکر پر تیار کیے جانے والی چینی کمپنی ون پلس کے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون ون پلس سکس ٹی کو متعارف کرا دیا گیا۔ نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران اس فون کو متعارف کرایا گیا اور کم قیمت کے ساتھ ہر وہ اہم فیچر اس کا حصہ بنایا گیا۔

جو کہ دیگر کمپنیوں کو ٹکر دے سکے۔ ون پلس سکس ٹی میں 6.41 انچ کی او ایل ای ڈی اسکرین 19:5:9 ریشو کے ساتھ دی گئی ہے۔ پہلی بار اس کمپنی نے فنگرپرنٹ ریڈر کو اسکرین کے اندر نصب کیا ہے اور اسے اسکرین ان لاک کا نام دیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ڈسپلے میں نصب اب تک سب سے تیز رفتار فنگرپرنٹ ریڈر ہے۔ سکس ٹی میں کمپنی نے نوچ کو بھی پہلے کے مقابلے میں چھوٹا کیا ہے جبکہ نچلے حصے میں بیزل کا حجم بھی دیگر اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے مقابلے میں کم رکھنے کا دعویٰ کیا۔ اس کمپنی نے پہلی بار ہیڈفون جیک کو اپنی ڈیوائس سے نکال دیا ہے جبکہ پہلے سے کچھ بڑی 3700 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق بیٹری لائف کو 20 فیصد بڑھایا گیا ہے اور یہ فون آدھے گھنٹے چارج پر پورا دن کام کرسکے گا۔ فون میں کوالکوم کا طاقتور اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دیا گیا ہے، جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے 2 آپشنز صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اس فون میں کمپنی نے اینڈرائیڈ پائی کا امتزاج اپنے تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ون پلس آکسیجن سے کیا ہے۔ اس کے بیک پر 16 اور 20 میگا پکسل کے 2 کیمرے دیئے گئے ہیں جو کہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کی سہولت صارفین کو فراہم کریں گے۔ کمپنی نے نائٹ اسکیپ کے نام سے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس کا مقصد انتہائی کم روشنی میں فوٹوگرافی میں مدد فراہم کرنا ہے، اس کے علاوہ اسٹوڈیو لائٹنگ فیچر پورٹریٹ تصاویر کے لیے دیا گیا ہے۔ یہ فون نومبر کے آغاز میں مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ورژن کی قیمت 549 ڈالرز (73 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 629 ڈالرز (83 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں صارفین خرید سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…