اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

اینڈرائیڈ فون کو اب صرف آواز سے استعمال کرنا بھی ممکن

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئی ایپ متعارف کرائی ہے جس کو استعمال کرنے پر آپ کو اسمارٹ فون پر ٹائپ یا کلک کرنے کی ضروت نہیں ہوگی بلکہ صرف اپنی آواز سے تمام اپلیکشنز کو استعمال کرسکیں گے۔ وائس ایسسز نامی یہ ایپ یہ

ایپ ویسے ہی کام کرتی ہے جیسے آپ گوگل اسسٹنٹ پر وائس کمانڈز دیتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ایپ کو مکتلف امراض جیسے پارکنسن کے شکار افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا مگر یہ عام لوگوں کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ اس ایپ کی مدد سے آپ ایپس میں نیوی گیٹ، ٹیکسٹ لکھنے یا ایڈٹ کرنے اور گوگل اسسٹنٹ سے بات کرسکیں گے۔ اسی طرح آواز سے مختلف ایپس میں ٹیپ بٹن کا کام لیا جاسکے گا یا کنٹرول ایڈجسٹ کیے جاسکیں گے۔ اگر کوئی صارف ٹیکسٹ لکھنا یا ایڈٹ کرنا چاہتا ہے تو وہ اوکے گوگل کہنے کے بعد اپنی مطلوبہ ایپ جیسے واٹس ایپ کو اوپن واٹس ایپ کمانڈ سے کھولے گا اور ٹیکسٹ لکھنے کے لیے اپنے جملے بولے گا۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ 5.0 یا اس سے بعد کے آپریٹنگ سسٹم والے فونز پر کام کرے گی جس کو انسٹال کرنے کے بعد اوکے گوگل کہنے پر فون وائس ایسسز موڈ پر چلا جائے گا۔ یہ ایپ فی الحال صرف انگلش زبان کے لےی دستیاب ہے مگر جلد اس میں دیگر زبانوں کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…