بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سام سنگ گلیکسی ایس 10 ایک اہم ٹیکنالوجی سے محروم

datetime 14  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کی گلیکسی ایس سیریز کو 10 سال مکمل ہورہے ہیں اور اس موقع پر نیا اسمارٹ فون ایس 10 اگلے سال جنوری یا فروری میں کسی وقت متعارف کرایا جائے گا جو کہ گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں متعدد نئے فیچرز سے لیس ہوگا۔ مگر ایس سیریز کی 10 ویں سالگرہ پر متعارف کرائے جانے والا یہ فون فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس نہیں ہوگا۔

درحقیقت یہ افواہ نہیں بلکہ اس کی تصدیق سام سنگ کے موبائل ڈویژن کے سربراہ نے کی ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 10 کیسا ہوگا؟ سام سنگ کے عہدیدار ڈی جے Koh نے گلیکسی نوٹ 9 کی تعارفی تقریب کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ سام سنگ کا گلیکسی ایس 10 کمپنی کا پہلا 5 جی فون نہیں ہوگا بلکہ یہ اعزاز کسی اور ماڈل کے پاس جائے گا۔ ابھی یہ تو واضح نہیں کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس فون کیسا ہوگا مگر اس کے 2 ممکنہ امیدوار ہیں۔ ایک تو سام سنگ کا پہلا فولڈ ایبل فون جو آئندہ سال کی پہلی ششماہی کے دوران متعارف کرائے جانے کا امکان ہے یا یہ اعزاز بھی گلیکسی نوٹ 10 کے حصے میں بھی جاسکتا ہے جو اگلے سال اگست یا ستمبر میں سامنے آئے گا۔ سام سنگ گلیکسی ایس 10 کو 3 ماڈلز میں پیش کرنے کا منصوبہ سام سنگ کے موبائل ڈویژن کے سربراہ نے عندیہ دیا کہ فولڈ ایبل فون خصوصی نہیں ہوگا بلکہ یہ بھی ایک فون سیریز ثابت ہوگا۔ انہوں نے یہ امکان بھی مسترد کردیا کہ مستقبل قریب میں گلیکسی ایس اور نوٹ سیریز کو ایک کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں موبائل آپریٹر کمپنیاں اگلے سال مارچ میں فائیو جی نیٹ ورکس متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہیں اور سام سنگ بھی ان کے ساتھ مل کر ایک فائیو جی فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…