اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 طاقتور بیٹری کے ساتھ

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 اس کمپنی کا سب سے طاقتور بیٹری والا فون ثابت ہونے والا ہے، جس کا عندیہ کمپنی نے ایک نئی ویڈیو میں بھی دیا ہے۔ 9 اگست کو ایک ایونٹ میں اس فون کو متعارف کرایا جائے گا اور اس حوالے سے مختلف ٹیزر کمپنی کی جانب سے ریلیز کیے جارہے ہیں۔ اب ایک ویڈیو میں کمپنی نے بظاہر اس افواہ کی تصدیق کردی ہے۔

یہ نیا فلیگ شپ فون زیادہ بہتر بیٹری لائف کے ساتھ ہوگا۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 پہلے سے بہتر کیسے ہوگا؟ اس حوالے سے ٹیزر ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ وقت کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے جب بیٹری ختم ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، مگر یہ سب بدلنے والا ہے ۔ یہ اطلاعات پہلے سامنے آچکی ہیں کہ گلیکسی نوٹ 9 بڑی 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا جو کہ گزشتہ سال کے گلیکسی نوٹ 8 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے، جس میں 3300 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔ مختلف لیکس کے مطابق گلیکسی نوٹ 9 کی بیٹری پورا دن مکمل برائٹنس کے ساتھ ویڈیو دیکھنے پر بھی کام کرے گی۔ آخری بار سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 7 میں بڑی بیٹری دی تھی مگر وہ بیٹریاں پھٹنا شروع ہوگئی تھیں جس پر کمپنی کو وہ ماڈل ہی ختم کرنا پڑا تھا۔ تاہم کمپنی نے اس غلطی سے سبق سیکھا تھا اور امکان ہے کہ اب ایسا نہیں ہوگا۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 کی قیمت کیا ہوگی؟ گلیکسی نوٹ 9 ڈیزائن کے لحاظ سے لگ بھگ گلیکسی نوٹ 8 جیسا ہی ہوگا جس میں سکس جی بی سے 8 جی بی ریم جبکہ 64 جی بی سے 512 اسٹوریج تک مختلف آپشنز دستیاب ہوں گے۔ یہ سام سنگ کا سب سے مہنگا فون بھی ہوگا جبکہ ڈسپلے کے لحاظ سے بھی یہ سب سے بڑا ہوگا جس میں 6.4 انچ اسکرین دیئے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…