بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بھارت : واٹس ایپ کو ایک اور وارننگ

datetime 21  جولائی  2018 |

بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے واٹس ایپ کو ایک اور وارننگ جاری کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جھوٹی خبروں کے ذریعے پر تشدد واقعات میں اضافے پربھارت نے واٹس ایپ کو دوسری وارننگ جاری کردی۔ بھارت میں واٹس ایپ کے ذریعے پھیلائی جانے والی افواہوں اور ان کے نتیجے میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں متعدد افراد کی ہلاکتوں کو واٹس ایپ انتظامیہ نے بھی خوفزدہ کر دینے والے واقعات قرار دیا تھا۔

بھارتی حکام نے واٹس ایپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے بھارت میں جھوٹی خبروں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کوئی اقدام نہین کیا تو اس کے خلاف ملک میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فارورڈ میسج کی حد پانچ تک محدود کرنے سے متعلق ایک ٹیسٹ کیا جارہا ہےجس کے بعداسے ہر بھارتی صارف پر لاگو کیا جائےگا اور کوئیک فارورڈ مسیج کا بٹن بھی ہٹادیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے اندر اندر بیس افراد کو اسمارٹ فونز کے ذریعے پھیلائی گئی افواہوں کی وجہ سے قتل کیا جا چکا ہے ۔ یہ افواہیں چوروں، جنسی زیادتی اور بچوں کو اغوا کرنے والے گروپوں سے متعلق ہیں ۔ خیال رہے کہ بھارت میں مشتعل ہجوم کی طرف عمومی طور پر ایسے اجنبیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن کا تعلق کسی دوسرے علاقے سے ہوتا ہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک سکیورٹی حکام جائے وقوعہ پر پہنچتے ہیں، تب تک مشتعل ہجوم پکڑے جانے والے مشتبہ افراد کو بے دردی سے مار پیٹ چکے ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے شروع کی جانے والی آگاہی مہمیں بھی بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…