جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

گوگل کروم اب کمپیوٹر زیادہ سست کرنے لگا

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو اپنا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر گزشتہ چند روز کے دوران معمول سے زیادہ سست محسوس ہورہا ہے؟ تو یہ آپ کا خیال نہیں بلکہ گوگل کروم کی مہربانی ہے۔ جی ہاں گوگل نے اپنے ویب براﺅزر کروم میں ایک نئی اپ ڈیٹ کی ہے تاکہ سیکیورٹی بڑھائی جاسکے مگر اس کے نتیجے میں براﺅزر ریم کو زیادہ خرچ کرنے لگا ہے۔ گوگل کروم میں ایک ‘بڑی’ تبدیلی کا اعلان اس نئی اپ ڈیٹ کا مقصد گزشتہ سال کے ایک سائبر حملے اسپیکٹر جیسے حملے سے ڈیوائسز کو بچانا ہے مگر اس کے باعث ڈیوائس کی کارکردگی 10 فیصد تک متاثر ہوگی۔ یہ نیا فیچر کروم 67 میں بائی ڈیفالٹ ان

ایبل کیا جاچکا ہے اور صارفین کے لیے اس سے بچنا ممکن ہی نہیں۔ خیال رہے کہ گوگل کروم پہلے ہی ایسے ویب براﺅزر کی حیثیت سے جانا جاتا ہے جس کے لیے بہت زیادہ میموری چاہئے ہوتی ہے۔  گوگل کروم کا وہ فیچر جو سست کمپیوٹر کو تیز کردے اور 10 فیصد کا اضافہ ہر اس مشین کے لیے اہمیت رکھتی ہے جس کے ریم 4 جی بی یا اس سے بھی کم ہو۔ گوگل کے مطابق اس نئے اضافے کی بدولت کروم کو زیادہ پراسیس کرنا ہوگا جس کے باعث 10 سے 13 فیصد میموری چاہئے ہوگی۔ گوگل کی جانب سے ریم کے اس اضافی استعمال کو کم کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے تاہم یہ کب تک ممکن ہوگا، ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…