بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

آئی فون کی ملکیت کسی شخص کے امیر ہونے کی نشانی؟

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوسکتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو تاہم اگر آپ کے ہاتھ میں آئی فون ہے تو یہ آج کے دور میں امیر ہونے کی نشانی ہوسکتا ہے۔ یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔ نیشنل بیورو آف اکنامکس ریسرچ کی اس تحقیق میں امارات کی نشانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا کہ آئی فون کا مالک ہونا کسی فرد کی زیادہ آمدنی کی علامت ہوسکتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 2 گروپس کے درمیان ثقافتی فرق کا تعین سماجی رویوں، صارفین کے طور پر رویے اور دیگر عوامل کی بنیاد پر کیا گیا۔ یپل منفرد آئی فون بنانے کا خواہشمند تحقیق کے مطابق اگر 1992 میں رولیکس گھڑی کا کلائی میں ہونا امیر ہونے کی نشانی تھی تو 2016 میں یہ جگہ آئی فون نے لے لی۔ تحقیق کے مطابق آئی فون کا مالک ہونا 69.1 فیصد تک اس امر کی پیشگوئی کرتا ہے کہ مذکورہ فرد اعلیٰ طبقے سے تعلق رکھتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ 2016 میں کسی کے پاس آئی پیڈ کی موجودگی سے 69 فیصد تک درست پیشگوئی ممکن تھی کہ اس کا تعلق اعلیٰ طبقے سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ آئی فون کے مقابلے میں کسی اور برانڈ سے کسی فرد کے اعلیٰ طبقے سے تعلق کی پیشگوئی کرنا ممکن نہیں تھا۔ تاہم وہ یہ بتانے سے قاصر رہے کہ آخر آئی فون کسی کے دولت مند ہونے کی نشانی کیوں ہے۔ ویسے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ایپل کے آئی فون دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں مہنگے ہیں، جیسے گزشتہ سال کا 64 جی بی اسٹوریج والا آئی فون ایکس 999 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے۔ ویسے یہ ضروری نہیں کہ آئی فون کا مالک ہونا امیر ہونے کی نشانی ہو مگر اس بات کے امکانات کافی زیادہ ضرور ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…