بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سام سنگ گلیکسی ایس 10 کیسا ہوگا؟

datetime 9  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کی جانب سے ایس سیریز کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 میں نئے ڈیزائن اور فیچرز کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنوبی کورین اس بار 2 نہیں بلکہ 3 ڈیوائسز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اگلے سال کے شروع (جنوری یا فروری) میں سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 10 کو متعارف کرایا جائے گا۔

اور پہلی بار یہ فلیگ شپ فون 3 مختلف ورژن میں دستیاب ہوگا۔ اور یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ سام سنگ کی جانب سے ایسا کیوں کیا جارہا ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 10 کو 3 ماڈلز میں پیش کرنے کا منصوبہ ان فونز میں متعدد ایسے نئے فیچرز صارفین کے لیے پیش کیے جائیں گے جو اس سے پہلے دیکھے نہیں گئے۔ ان فونز کے فیچرز کی تفصیلات لیک ہوکر سامنے آئی ہیں۔ کورین ویب سائٹ دی بیل کی جانب سے گلیکسی ایس 10 کی تفصیلات لیک کی گئی ہیں، جنھیں بیونڈ 0، بیونڈ1 اور بیونڈ 2 کے کوڈ نام دیئے گئے ہیں۔ بیونڈ 0 اس سیریز کا انٹری لیول ماڈل ہوگا جو کہ ہوسکتا ہے کہ ایس 10 منی کے نام سے متعارف کرایا جائے۔ اس فون میں فنگر پرنٹ سنسر دائیں جانب دیئے جانے کا امکان ہے، تاہم اس کے ڈسپلے میں فنگرپرنٹ سنسر نصب نہیں کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق بیونڈ 1 اور بیونڈ 2 کو گلیکسی ایس 10 اور ایس 10 پلس کے نام دیئے جائیں گے، جن کے ڈسپلے میں ہی فنگرپرنٹ سنسر موجود ہوں گے۔کیا سام سنگ گلیکسی ایس 10 ایسا ہوگا؟ یہ ٹیکنالوجی سام سنگ کے ایس سیریز فونز کے 10 سال مکمل ہونے پر اہم ترین فیچر کے طور پر متعارف کرائی جائے گی جبکہ ممکنہ طور پر گلیکسی ایس 10 پلس ٹرپل لینس کیمرے کے ساتھ ہوگا، تاہم یہ کیمرہ سیٹ اپ ایس 10 میں دیئے جانے کا امکان نہیں۔ سام سنگ کی جانب سے تینوں فونز میں او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا۔ ان فونز کے پراسیسر، ریم اور دیگر فیچرز کے حوالے سے ابھی کمپنی نے کچھ حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…