بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

آئی فون کے 3 نئے ماڈل رواں سال متعارف کرائے جانے کا امکان

datetime 6  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کی جانب سے رواں سال 3 نئے آئی فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔9 ٹو 5 میک نامی ویب سائٹ نے ایپل کی سپلائی چین منگ چی کیو کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کمپنی رواں سال 3 نئے آئی فون متعارف کرانے والی ہے، جن میں سے ایک 5.8 انچ کا آئی فون ایکس ہوگا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ بہتر فیچرز اور کم قیمت کے ساتھ ہوگا۔ دوسرا فون 6.5 انچ کا آئی فون ایکس پلس ہوگا۔

جس میں او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ تیسرا 6.1 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے کے ساتھ ‘سستا’ آئی فون ہوگا، جس میں فیس آئی ڈی بھی موجود ہوگا۔ اہم بات یہ ہے کہ ایپل کی جانب سے اس بار آئی فونز گرے اور وائٹ سے ہٹ کر بلیو، ریڈ اور اورنج میں بھی پیش کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق 6.5 انچ کا آئی فون ایکس پلس ایک ہزار ڈالرز سے زیادہ قیمت کا ہوگا اور اس سے ہی عندیہ مل جاتا ہے کہ گزشتہ سال کے آئی فون ایکس کا اپ ڈیٹ ورژن اس بار سستا ہوگا۔ اس کے مقابلے میں 6.1 انچ کا آئی فون 700 ڈالرز سے کم قیمت میں دستیاب ہوگا، تاہم ان ڈیوائسز میں اسٹوریج کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ سب سے سستا آئی فون دیکھنے میں آئی فون ایکس جیسا ہوگا جبکہ فیس آئی ڈی جیسا فیچر بھی ہوگا مگر اس میں ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ موجود نہ ہونے کا امکان ہے۔ اس بار ایپل کی جانب سے کئی نئے رنگوں کو متعارف کرانے کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں جگہ بنانا ہے۔ اس سے پہلے آئی فون فائیو سی میں گرین، بلیو، پیلا، پنک اور وائٹ رنگ پیش کیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…