جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سام سنگ گلیکسی ایس 10 کو 3 ماڈلز میں پیش کرنے کا منصوبہ

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی کوریا (مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ اسمارٹ فونز و کمپیوٹر آلات تیار کرنے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کا رواں برس کا اسمارٹ فون گلیکسی ایس نائن اور ایس نائن پلس ہی تاحال سامنے نہیں آیا۔ تاہم اس فون سے قبل ہی کمپنی کے ایک اور فون یعنی گلیکسی ایس 10 کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ اگرچہ گلیکسی ایس 10 کے حوالے سے کمپنی نے تاحال آفیشلی کوئی معلومات شیئر نہیں کی، تاہم جنوبی کوریا کے نشریاتی اداروں نے اس حوالے سے خبریں شائع کی ہیں۔

اب تک سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق جہاں گلیکسی ایس 10 اور ایس پلس کی اسکرین بٹنوں، سنسرز، کیمروں اور اسپیکر وغیرہ سے آزاد ہوگی وہیں اب اس حوالے سے مزید معلومات سامنے آئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ کمپنی گلیکسی ایس 10 کو 3 مختلف ماڈلز میں پیش کرے گی، جن کی اسکرین بھی مختلف سائز کی ہوگی، جب کہ ان میں فیچرز اور کیمرے بھی مختلف ہوں گے۔ کمپنی گلیکسی ایس 10 کے تین میں سے دو ماڈلز کو 8۔5 انچ جب کہ ایک کو 2۔6 انچ اسکرین کے ساتھ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسی طرح جہاں ان فونز کے ڈسپلے کا سائز مختلف ہوگا، وہیں ان میں کیمرے بھی مختلف ہوں گے۔ رپورٹس ہیں کہ کمپنی گلیکسی ایس 10 کے پہلے ماڈل کو ایک ریئر بیک کیمرے، دوسرے ماڈل کو 2 کیمروں جب کہ تیسرے ماڈل کو 3 کیمروں کے ساتھ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسی طرح گلیکسی ایس 10 پلس کو کمپنی 2۔6 انچ اسکرین اور تھری ڈی چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی، فنگر پرنٹ اور اسکینر جیسے فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جنوبی کورین کمپنی ان موبائلز میں اینڈرائڈ کا جدید ترین سسٹم شامل کرے گی، جب کہ ان میں تھری ڈی ایموجیز کا کمپنی کا فیچر بھی شامل کیا جائے گا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان موبائل کی قیمت کیا ہوگی، تاہم امکان ہے کہ ان کی قیمت پاکستانی سوا ایک لاکھ روپے تک ہوگی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان موبائلز کو آئندہ برس 2019 کے آغاز میں متعارف کرایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…