اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی فون ایکس اور گلیکسی ایس 9 کو ٹکر دینے والے فونز

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل لگتا ہے کہ ہر کمپنی اپنے اسمارٹ فونز کے ذریعے ایپل کے آئی فون یا سام سنگ کے گلیکسی ایس 9 کو پیچھے چھوڑنا چاہتی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ ایسے کونسے فونز ہیں جو صحیح معنوں میں آئی فون ایکس یا گلیکسی ایس نائن کی ٹکر کے ہیں۔ ویسے آج کل آئی فون ایکس جیسا نوچ لگ بھگ ہر اینڈرائیڈ فون بنانے والی کمپنی ہی چوری کررہی ہے جبکہ انتہائی کم بیزل، فیس ان لاک اور کیمرہ سسٹم پر بھی بہت کام ہورہا ہے۔ تو ایسے چند فونز کے بارے میں جانیں۔

جن کے سامنے رجحان ساز آئی فون ایکس اور گلیکسی ایس 9 بھی بیزار کن محسوس ہوتے ہیں۔ اوپو فائنڈ ایکس چینی کمپنی اوپو نے اس فون کے ذریعے لوگوں کو چونکا دیا ہے کیونکہ یہ ابھی وہ فون ہے جس کے فرنٹ پر اسکرین کا ریشو 93 فیصد تک ہے، یعنی لگ بھگ بیزل لیس، جبکہ سلائیڈنگ کے ذریعے کیمروں کو فون کی باڈی میں چھپا دیا گیا ہے۔ 25 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ، 16 اور 20 میگا پکسل ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ اس سلائیڈ میں چھپا ہوا ہے، تاہم اس فون کی ایک بڑی خامی اس کی قیمت ہے، آئندہ چند ہفتوں میں اسے دنیا بھر میں 1 ہزار یورو (ایک لاکھ 41 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یہ دنگ کردینے والا اسمارٹ فون پسند کریں گے؟ ویوو نیکس اس فون کی دھوم گشتہ سال اس کا کانیسپٹ ڈیزائن کے بعد سے مچی ہوئی تھی، تاہم اب فائنل ڈیزائن کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے، جس میں فرنٹ کیمرے کو فون کی باڈی کے اندر چھپایا گیا ہے اور وہ کسی ٹوسٹر کی طرح اوپر اچھل کر آتا ہے۔ اسی طرح اسکرین میں فنگر پرنٹ ریڈر اور فون اسکرین کو اسپیکر کے طور پر استعمال کرنا اس ڈیوائس کو خاص بنانے والے فیچرز ہیں۔ اس فون کی قیمت 700 یورو ہے یعنی ایک لاکھ پاکستانی روپے کے قریب۔ ہیواوے پی 20 پرو ایسا لگتا ہے کہ اسمارٹ فونز کے بیک پر 2 کیمرے ہیواوے کو کم محسوس ہوئے، تو اس نے 3 کیمروں پر مشتمل سسٹم دے دیا اور یہ اپنی طرز کا پہلا فون ہے، جن میں سے ایک یمرہ کلر، دوسرا مونوکروم اور تیسرا ٹیلی فوٹو لینس ہے اور فوٹوگرافی کے لحاظ سے یہ واقعی کمال کا فون قرار دیا جارہا ہے۔ اس کی رنگ بدلنے والی باڈی بھی اس کے خاص فیچرز میں سے ایک ہے کیونکہ اس سے نظریں ہٹانا کافی مشکل ہے، یہ فون پاکستان میں ایک لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔

فیچرز کی تفصیلات یہاں جانیں : دنیا کا پہلا 3 کیمروں والا فون اب پاکستان میں دستیاب موٹرولا زی تھری پلے موٹرولا اس وقت واحد کمپنی ہے جو اسمارٹ فونز میں موڈیولر سسٹم کو اپنائے ہوئے ہے، موٹوزی تھری پلے بھی اس کے موڈیولر فیچر کو اپنائے رکھنے کی تازہ مثال ہے جو کہ مڈرینج ڈیوائس ہے، جس کی خاصیت موڈیول اور بیٹری کی لمبی زندگی ہے، جہاں تک قیمت کی بات ہے تو وہ 499 ڈالرز (لگ بھگ 57 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

موٹرولا کا ڈوئل کیمرہ موٹو زی 3 متعارف شیاؤمی می 8 ایکسپلورر شیشے جیسے شفاف بیک کور اور اسکرین کے اندر فنگر پرنٹ ریڈر کے ساتھ شیاؤمی کا یہ فون درحقیقت آئی فون ایکس کی حقیقت سے انتہائی قریب تر نقل ہے، جس میں تھری ڈی فیس ان لاک فیس اور نوچ سمیت دیگر فیچرز کافی حد تک ایپل کی ڈیوائس سے ملتے ہیں۔ اس کی قیمت آئی فون ایکس کے مقابلے میں بہت کم ہے جو کہ 3 ہزار 699 یوآن (66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…