بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

فیس بک نے میسنجر کڈز میں سلیپ موڈ متعارف کروا دیا

datetime 28  اپریل‬‮  2018 |

نیویارک (این این آئی)فیس بک کمپنی نے والدین کی شکایات پر غور کرتے ہوئے میسنجر کڈز ایپ میں نیا سلیپ موڈ فیچر متعارف کروا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سلیپ موڈ‘فیچر کی مدد سے والدین میسنجر کڈز استعمال کرنے کے دورانیے کا تعین کر سکتے ہیں جس کا کنٹرول صرف والدین کے پاس ہوگا ۔سلیپ موڈ کے ذریعے والدین ہر روز مختلف اوقات پر بچوں کیلئے میسنجر کڈز پر پرائیویسی لگا سکتے ہیں۔

یا پھر ان کے شیڈول کے حساب سے اوقات سیٹ کرسکتے ہیں مثال کے طور پر اگر بچہ اسکول جاتا ہو تو رات 9 بجے تک کا وقت درج کیا جاسکتا ہے۔اس طرح یہ فیچر رات 9 بجے سے 4 منٹ پہلے ایپ میں ایک نو ٹیفکیشن دیگا جس میں آگاہ کیا جائیگا کہ اب سلیپ موڈ آن چکا ہے اور ایپ استعمال کرنے کے لیے والدین سے رجوع کریں۔اس کے ساتھ ہی جب سلیپ موڈ ٹائم ختم ہوگا تو یہ ویک اپ ایموجی نوٹیفکیشن بھی فراہم کریگا۔یہ فیچر بچوں کی میسنجر ایپ میں شامل ہے تاہم اس کا کنٹرول والدین کے فیس بک اکاؤنٹ میں ہوگا۔کمپنی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ والدین کی طرف سے اکثر یہی شکایت موصول ہوتی تھی کہ بچے ہر وقت میسنجر پر چیٹ میں مصروف رہتے ہیں جس سے ان کی نیند، اسکول کے اوقات کار اور دیگر سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں جس کے بعد فیس بک کمپنی نے ان شکایات کو دور کرنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ فیس بک کمپنی نے بچوں کیلئے میسنجر کڈز ایپ گزشتہ برس متعارف کروائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…