پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

گوگل، ایمازون، ٹوئٹر بھی صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرتے ہیں، فیس بک

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے سماجی رابطہ پلیٹ فارمز فراہم کرنے والی نامور کمپنیوں کے طریقہ کار کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف فیس بک ہی نہیں گوگل، ایمازون اور ٹوئٹر بھی صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرتے ہیں۔ کمپنی نے اپنے ایک بلاگ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے یہ معمول کا طریقہ کار ہے: 18 سالہ حسینہ نے مس رشیا کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر ، پن ٹریسٹ اور لنکڈ اِن کے انٹرنیٹ صفحات پر بھی لائیک اور شئیر بٹن موجود ہیں جبکہ گوگل کا اینالیٹکس نظام بھی فیس بک سے مماثلت رکھتا ہے۔ مذکورہ عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر سماجی رابطے کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کی اکثریت صارفین کی معلومات کو اشتہارات کے بہتر چناؤ کے لیے استعمال کرتی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ صارفین کا ڈیٹا پلگ ان یا سروسز کے ذریعے اکٹھا کیا جاتا ہے۔ ماہرہ خان کی فلم ’ سات دن محبت ان‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز واضح رہے کہ فیس بک کو اِن دنوں ڈیٹا لیکس اسکینڈل کا سامنا ہے جس میں انکشاف ہوا تھا کہ ایک سیاسی کنسلٹنسی فرم کیمبرج اینالیٹیکا نے کروڑوں فیس بک صارفین کے ڈیٹا کو مبینہ طور پر 2016 کے امریکی صدارتی الیکشن پر اثرانداز ہونے کے لیے استعمال کیا جس پر فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک کیے جانے کے حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…