منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی نوجوان اس خاص شعبہ میں مہارت حاصل کر لیں کیونکہ۔۔ دو روز قبل ڈاکٹر عبدالقدیر خان نوجوانوں کو کیا کام کرنے کی تلقین کرتے رہے؟ معروف ایٹمی سائنسدان نے اپنی زندگی کا تجربہ کھول کر رکھ دیا

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان گاہے بگاہے تاریخی واقعات سے قوم کو آگاہ کرتے رہتے ہیں جبکہ آپ نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بھی کئی تاریخی واقعات درج کئے ہیں اس کے علاوہ پاکستان کے موقر قومی اخبار میں بھی آپ کے کالم تواتر سے شائع ہوتے رہے ہیں جن میں آپ نے نہ صرف

پاکستان کو ایٹمی پاکستان بنانے کے دوران کی انتھک محنت کے دوران پیش آئے واقعات سے قوم کو آگاہ کیا بلکہ نوجوانوں کیلئے بھی آپ کا جذبہ قابل قدر ہے، آپ اپنےتجربات سے نوجوانوںکو آگاہ کرتے رہنے کے ساتھ ساتھ سائنسدان بننے کے خواہش مند پاکستانی نوجوانوں کو مفید مشورے بھی دیتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں آپ نے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ جامعہ کراچی کا دورہ کیا ۔ اس دوران ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی آکر بیحد خوشی ہوتی ہے ،ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ جامعہ کراچی اعلیٰ تعلیمی وتحقیقی مرکز ہے جس کا سہراپروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر کو جاتاہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بیرون ملک اپنے تجربات سے متعلق سائنس کے طالبعلموں کو آگاہ کرتے ہوئے مفید مشورہ بھی دیا۔ آپ کا کہنا تھا کہ ئنسدانوں اور ہمارے نوجوان طلبہ کے لئے ضروری ہے کہ ان کو لیبارٹری کے آلات کا استعمال آتاہو۔آلات کا درست استعمال ناگزیر ہے ،بیرون ممالک میں آلات کے استعمال کے لئے معاون فراہم نہیں کئے جاتے بلکہ سائنسدانوں اور ریسرچرز کو خودہی ان آلات کا استعمال کرنا پڑتاہے تمام طلبہ آلات کا اچھی طرح سے استعمال کرنا سیکھیں تاکہ جب آپ بیرون ممالک بالخصوص مغربی ممالک جائیں تو پاکستان کا نام روشن کرسکیں ۔اس موقع پر جامعہ کراچی کی

جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سالگرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان اور پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ لیب سیفٹی سائنسدانوں اور لیب اسٹنٹس کے لئے پہلی ترجیح ہونی چاہیئے ۔لیب سیفٹی کو یقینی بناکر لوگوں کی

جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ڈاکٹر عابد اظہر نے کہا کہ پوری قوم کوڈاکٹر عبدالقدیر خان پر فخر ہے اور وہ ہمارے ملک کا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔لیب کے آلات کا درست استعمال سے متعلق آگاہی لیبارٹری میں کاکام کرنے والے سائنسی اور غیر سائنسی عملے کے لئے ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جامعہ کراچی میں ڈاکٹراے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکناوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ

کے زیر اہتمام منعقدہ سیکنڈ اورل پریزنٹیشن مقابلہ برائے ایم فل طلبہ اور ورکشاپ بعنوان: ’’لیبارٹری سے متعلق حفاظتی اصول وتدابیر‘‘ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو تھے۔ اس دوران آپ کی سالگرہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس کو آپ نے بے حد سراہا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…