بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

فوٹوگرافی کے شائقین کے لیے بہترین اسمارٹ فون؟

datetime 22  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ کو نوکیا لومیا 1020 اسمارٹ فون یاد ہے تو یہ بھی ذہن میں ہوگا کہ اس ڈیوائس کا کیمرہ کتنا طاقتور تھا جو کہ 41 میگا پکسل سنسر کے ساتھ زوم ان فوٹو اور ویڈیوز تفصیلات کو متاثر کیے بغیر لینے کی سہولت دیتا ہے۔ اور اب اگر آپ بہترین کیمرے کے لیے اسمارٹ فون لینے کے خواہشمند ہیں تو ہیواوے کا نیا پی 20 پرو بھی نوکیا کے اس فون سے کم نہیں ۔

جس میں 40 میگا پکسل رئیر کیمرہ، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 20 میگا پکسل بلیک اینڈ وائیٹ سنسر کے ساتھ دیا جارہا ہے۔ ہیواوے کے نئے فلیگ شپ فونز کیسے ہوں گے؟ ہیواوے کا اگلے ہفتے سامنے آنے والے اس فلیگ شپ فون میں تین  X آپٹیکل زوم کی صلاحیت ٹیلی فوٹو لینس کے ذریعے فراہم کی جائے گی جبکہ یہ 960 فریم فی سیکنڈ سلوموشن ویڈیو شوٹ بھی کرسکے گا۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ سلوموشن ویڈیو شوٹ کی صلاحیت گلیکسی ایس 9 جیسی ہوگی یا سونی کے ایکسپیریا ایکس زی ٹو کی طرح۔ ہیواوے کے نئے فون کا فرنٹ کیمرہ 24 میگا پکسل کا ہوگا تاکہ سیلفی بھی معیار کے حوالے سے کسی سے کم نہ ہو۔ دنیا کا پہلا تین بیک کیمروں والا اسمارٹ فون خیال رہے کہ یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ثابت ہونے والا ہے جس کے بیک پر 3 کیمرے دیئے جانے کا امکان ہے۔ یہ فون 27 مارچ کو پی 20 اور پی 20 لائٹ کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ پی 20 میں بیک پر لائیسا برانڈڈ ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ پی 20 لائٹ میں بھی ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ ہوگا تاہم لائیسا برانڈ نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…