جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

انسٹاگرام صارفین کیلئے ”ریگرام“ کا نیا فیچر متعارف

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)  فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام میں کسی پوسٹ کو شیئر کرنے کی الجھن سے نکلنے کے لیے جلد ہی صارفین کے لیے ’ریگرام‘ فیچر متعارف ہوجائے گا۔ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کمپنی کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جلد ہی انسٹاگرام پر پبلک پوسٹ شیئر کرنے کے لیے ’ریگرام‘ فیچر متعارف ہوجائے گا۔فی الحال یہ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے۔

لیکن جلد ہی اسے انسٹاگرام کے تمام صارفین استعمال کرسکیں گے۔’ریگرام‘ فیچر کی مدد سے صارف کو سہولت ہوگی کہ وہ کسی بھی پبلک پوسٹ کو اپنی اسٹوری میں آسانی سے شیئر کر سکے گا اور اسے اسکرین شاٹ کی مشکل سے بھی گزرنا نہیں پڑے گا۔ اس حوالے سے انسٹاگرام کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا، ’ہماری ہمیشہ سے کوشش ہوتی ہے کہ صارف اپنے قیمتی لمحات آسانی سے دوستوں سے شیئر کرسکیں، یہی وجہ ہے کہ منفرد فیچرز کی آزمائش کرکے انہیں ایپ میں شامل کیا جاتا ہے‘۔واضح رہے کہ فی الوقت اسٹوریز میں صرف وہی ویڈیوز اور تصاویر شیئر ہوسکتی تھیں جو صارف کے فون میں موجود ہوتی ہیں لیکن اس نئے فیچر سے دیگر پبلک پوسٹس بھی اسٹوری میں شیئر ہوسکیں گی۔اس کے علاوہ ‘ریگرام’ فیچر کے اندر اسٹوری کی اصل پوسٹ پر جانے کے لیے ’سی پوسٹ ‘ (see post)کا آپشن بھی موجود ہوگا۔تاہم اگر کسی صارف کے پاس یہ آپشن فعال نہ ہو تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ سیٹنگز میں جاکر آپشنز میں جا کر (allow resharing to stories) پر کلک کرے، جس سے وہ ’ریگرام‘ فیچر کی سہولت حاصل کرسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…