لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نے دنیا کا چھوٹا ترین کمپیوٹر متعارف کرا دیا جس کا سائز ریت کے زرے کے برابر ہے ، کمپیوٹر کو مائیکرو سکوپ سے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نے دنیا کا سب سے چھوٹا کمپیوٹر متعارف کر ا دیا ، کمپیوٹر کو مائیکرو
سکوپ سے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کمپیوٹر کو جلد عالمی نمائش میں پیش کیا جائے گا ، دنیا کے سب سے چھوٹے کمپیوٹر کو روز مرہ استعمال کی اشیا میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ آئندہ 18 ماہ میں کے دوران اس کمپیوٹر سے جڑی اشیا کو مارکیٹ میں لائے گی جس سے کافی استفادہ کیا جا سکے گا۔