منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئی فون ایکس کا ڈیزائن مزید 2 اینڈرائیڈ فونز نے چرالیا

datetime 21  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنا ری ڈیزائن آئی فون ایکس (10) متعارف کرایا تھا اور اس کے بعد سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز بنانے والی کمپنیاں مسلسل اس کی نقل کررہی ہیں۔ اور اب ان میں چینی کمپنی اوپو کے نام کا اضافہ بھی ہوگیا ہے۔ اوپو نے چین میں اپنے 2 نئے اسمارٹ فونز آر 15 اور آر 15 ڈریم مررر ایڈیشن (ڈی ایم ای) متعارف کرائے ہیں اور یہ دونوں ہی آئی فون ایکس جیسے نوچ ڈسپلے ڈیزائن کے ساتھ ہیں۔

آئی فون ایکس جیسا انتہائی سستا اسمارٹ فون دیکھنے میں یہ آئی فون ایکس کی ہو بہو نقل ہیں، جس میں ایپل کے فون کی طرح او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے تاہم اس کا حجم ضرور بڑا ہے یعنی 6.28 فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے جو کہ 19:9 ریشو کے ساتھ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ آئی فون ایکس میں 5.8 انچ کا سپر ریٹینا ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اسی طرح بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ بھی چینی کمپنی نے ایپل کی ڈیوائس سے مختلف دیا ہے۔ آر 15 میں کمپنی نے میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 کواڈ کور پراسیسر، سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی ہے، جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بیک پر 16 اور 5 میگا پکسل کے کیمرے دیئے گئے ہیں جبکہ سیلفی کے لیے 20 میگا پکسل کیمرہ فرنٹ پر موجود ہے۔ اسی طرح ڈوئل سم سپورٹ کا آپشن، 3450 ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کو کمپنی نے اپنے کلر او ایس 5.0 سے امتزاج کرکے پیش کیا ہے۔ دوسری جانب آر 15 ڈریم مررر ایڈیشن میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 660 کواڈ کور پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ ریم اور اسٹوریج آر 15 جتنی ہی ہے، مگر اس کی بیٹری کچھ چھوٹی یعنی 3400 ایم اے ایچ کی ہے۔ آئی فون ایکس کی اینڈرائیڈ نقل خریدنا پسند کریں گے؟ اس کے ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں 16 اور 20 میگا پکسل سنسر ایف 1.7 آپرچر کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 25 میگا پکسل کیمرہ ایف 2.0 آپرچر کے ساتھ ہے۔ آر 15 کی قیمت 3 ہزار یوآن (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ آر 15 ڈی ایم ای کی قیمت 3 ہزار 300 یوآن (57 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ یکم اپریل سے چین میں دستیاب ہوگا، تاہم دیگر ممالک کے حوالے سے کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…