ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

فیس بک پر کتنی ایپس کو آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے؟

datetime 19  مارچ‬‮  2018 |

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہے اور گزرے برسوں کے دوران آپ نے یقیناً اس میں متعدد ایپس یا سروسز کو یہ سوچے بغی استعمال کیا ہوگا کہ وہ کس طرح آپ کے ڈیٹا کو استعمال کرسکتی ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو مگر کچھ سروسز صارفین کے ڈیٹا کو مختلف کاموں کے لیے استعمال کرتی ہے۔

مثال کے طور پر گزشتہ دنوں برطانوی روزنامے گارڈین اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹس میں انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے جڑی ڈیٹا جمع کرنے والی سروس کیمبرج اینالیٹکس نے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر لاکھوں فیس بک صارفین کے ڈیٹا کو استعمال کیا۔ فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیں فیس بک اس حوالے سے مختلف وضاحتیں پیش کرتی ہیں مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران کن ایپس کو آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوئی ؟ اگر آپ چیک کریں تو درجنوں ایسی ایپس آپ کی پروفائل سے جڑی ہوں گی جنھیں آپ کے فیس بک ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے اور آپ کو حیرت ہوگی کہ انہیں آپ نے کب استعمال کیا۔ فیس بک کی جانب سے ایپس کو ڈیٹا کی فراہمی کے حوالے سے صارفین سے اجازت لی جاتی ہے مگر بیشتر افراد ایپس کے استعمال سے قبل شرائط وغیرہ کو پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے۔ تو فیس بک پر یہ ڈیٹا کیسے دیکھیں؟ ڈیسک ٹاپ پر تو آپ اوپر موجود ڈاﺅن ایرو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں بائیں جانب ایپس کے سیکشن میں چلے جائیں۔ موبائل پر تھری لائنز والے آئیکون پر کلک کریں جو کہ اینڈرائیڈ پر اوپر جبکہ آئی او ایس میں نیچے ہوتا ہے۔ اس کے بعد سیٹنگز میں جائیں اور کچھ اسکرول کرنے پر اکاﺅنٹس سیٹنگز اور پھر ایپس میں چلے جائیں۔ فیس بک کا پاکستانی صارفین کے لیے پکچر گارڈ فیچر وہاں آپ دیکھ سکیں گے کہ آپ اب تک فیس بک پر کتنی ایپس پر لاگ ان ہوچکے ہیں ۔

جن میں سے کچھ کا استعمال تو سمجھ میں آتا ہے مگر کچھ نام ایسے ہوں گے جو دنگ کردیں گے۔ یہ تمام ایپس صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی رکھتی ہیں جیسے شادی شدہ ہے یا نہیں، دوستوں کی فہرست، سالگرہ یا ہر وہ معلومات جو آپ نے پبلک کررکھی ہے۔ اور ہاں آپ جو ایپ استعمال کرتے ہیں اس کا اثر دوستوں پر بھی مرتب ہوتا ہے کیونکہ انہیں آپ کے دوستوں کے نام یا کچھ ڈیٹا تک بھی رسائی مل جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…