جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

وہ اسمارٹ فون جن کا پانی کچھ بگاڑ نہیں پاتا

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو آج کل اسمارٹ فونز بیشتر افراد ہی استعمال کرتے ہیں مگر ایک مسئلہ ایسا ہے جس سے بچنا آسان نہیں ہوتا۔ اور وہ ہے اسمارٹ فون پانی میں گرجانے پر اس کا خراب ہونا۔ مگر اب متعدد کمپنیاں ایسے فونز تیار کررہی ہیں جو کہ واٹر پروف ہیں جبکہ انہیں لے کر تیراکی بھی کی جاسکتی ہے۔ یہاں ایسے ہی فونز کے بارے میں جانیں جن کا پانی میں گرنے سے کچھ نہیں بگڑتا۔

سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس سام سنگ کے نئے فونز بھی واٹر ریزیزٹنٹ ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بہترین کیمرے سے لیس ہیں، جن میں ڈوئل آپرچر کا فیچر قابل ذکر ہے جو فی الحال کسی اور فون میں دستیاب نہیں۔ اسی طرح پہلے سے زیادہ طاقتور پروسیسر، مناسب بیٹری لائف اور نظروں میں بس جانے والا ڈیزائن اسے فی الحال دستیاب بہترین اینڈرائیڈ فونز میں سے ایک بناتا ہے۔ ایپل آئی فون ایکس ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس کے 10 سال مکمل ہونے پر ری ڈیزائن آئی فون ایکس متعارف کرایا تھا جو دیگر فونز سے بالکل منفرد ہے، پہلی بار اس کمپنی نے 5.8 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا، انتہائی کم بیزل اور دونوں رئیر کیمروں میں آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن قابل ذکر فیچر ہیں، اور یہ بھی واٹر ریزیزٹنٹ فون ہے، مگر یہ سب اچھے فیچرز کافی مہنگے ہیں کیونکہ اس کی قیمت ہی ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد پر شروع ہوتی ہے، اس طرح یہ ایپل کا سب سے مہنگا فون بھی ہے۔ گوگل پکسل 2 سیریز یہ گوگل کا پہلا فون ہے جو واٹر ریزیزٹنٹ ہے جس سے ہٹ کر اس کی خاص بات اس کا بہترین 12 میگا پکسل کا کیمرہ ہے جو کہ دھندلے پس منظر والی تصاویر محض ایک لینس سے لینے میں مدد دیتا ہے۔ 5 انچ اسکرین والے اس فون میں تیزرفتار اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر موجود ہے جبکہ اس میں اینڈرائیڈ اپ ڈیٹ فوری ہوتی ہیں۔ نوکیا 8 سیروکو واٹر ریزیزٹنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ نوکیا کا پہلا بیزل لیس فون بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

اس میں طاقتور کوالکوم 835 پراسیسر، سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ 5.5 انچ کے پی او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ بارہ، بارہ میگا پکسل کے دو بیک کیمرے جس میں زیسز آپٹکس ٹیکنالوجی موجود ہے جبکہ پانچ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے جس میں سیلفی کے لیے وائیڈ اینگل لینس دیا گیا ہے جبکہ اس میں موجود سافٹ وئیر بوتھی موڈ کو سپورٹ کرتا ہے یعنی بیک وقت فرنٹ اور بیک کیمروں کو استعمال کیا جاسکتا ہے ایل جی جی سکس ایل جی جی سکس کی بیٹری بدلی نہیں جاسکتی ۔

مگر اس کی خاص بات اس کا واٹر پروف ہونا ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ ایل جی نے یہ فیچر اپنے صارفین کے لیے دیا ہے، جبکہ یہ فون ڈوئل بیک کیمرے سے بھی لیس ہے، جبکہ گوگل اسسٹنٹ اور 5.7 انچ کی بیزل لیس اسکرین بھی قابل ذکر ہے۔ سونی ایکسپیریا ایکس زی 2 اور ایکس زی 2 کامپیکٹ سونی وہ کمپنی ہے جس کے فونز واٹر پروف ہونے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور یہ نئے فلیگ شپ فونز بھی کسی سے کم نہیں۔

فیچرز کے لحاظ سے یہ گلیکسی ایس 9 کی ٹکر کا ہے، جس میں کمپنی نے وائرلیس چارجنگ، اسنیپ ڈراگون 845 پروسیسر اور 19 میگا پکسل رئیر کیمرہ دیا گیا ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 8 ایکٹیو سام سنگ کی جانب سے ایس سیریز کے فونز کے کچھ ماہ بعد اس کا ایک سخت جان ماڈل متعارف کرانے کی روایت کافی عرصے سے چلی آرہی ہے۔ گزشتہ سال بھی ایس ایٹ ایکٹیو کو متعارف کرایا گیا جو کہ واٹر ریزیزٹنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ شاک پروف بھی تھا۔

اس میں عام ایس ایٹ کی طرح اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، چار جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہے۔اسی طرح رئیر کیمرہ بھی بارہ میگا پکسل کا ہے جبکہ فرنٹ پر آٹھ میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔ 4موٹرولا موٹو ایکس چار اکثر واٹر ریزیزٹنٹ فون کافی مہنگے ہوتے ہیں، مگر موٹرولا کا موٹو ایکس 4 اس کے مقابلے میں کافی سستا ہے یعنی 400 ڈالرز، جس میں متعدد کارآمد سافٹ وئیر ٹولز بھی موجود ہیں جبکہ گوگل اور آمیزون کے ڈیجیٹل اسسٹنٹس بھی دیئے گئے ہیں۔

آئی فون 8 اور 8 پلس آئی فون 8 اور اس کے بڑے ماڈل میں بھی کمپنی نے مسلسل دوسرے سال واٹر ریزیزٹنٹ کے فیچر کو برقرار رکھا جبکہ نیا اسٹیل گلاس بیک، بہتر کیمرہ، پروسیسر، سنسر اور پہلی بار وائرلیس چارجنگ جیسے فیچرز دیئے گئے۔ یہ آئی فون ایکس جیسا تو نہیں مگر اس کے مقابلے میں کافی سستا ضرور ہے جس کی قیمت 699 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔ گلیکسی نوٹ آٹھ سام سنگ کا یہ مہنگا فون واٹر ریزیزٹنٹ بھی ہے مگر اس کی خاص بات جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے پہلی بار ڈوئل کیمرہ سیٹ دینا تھا جبکہ اس کا اسٹائلوس بھی پہلے کے مقابلے میں کافی منفرد تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…