جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سام سنگ گلیکسی ایس 9 پلس کی اصل لاگت کیا ہے؟

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فونز ایس 9 اور ایس 9 پلس جمعہ (15 مارچ) کو مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوں گے اور لوگ اسے خریدنے کے لیے کافی پرجوش بھی ہیں۔ یہ نیا فون گزشتہ سال کے ایس 8 جیسے ڈیزائن کے ساتھ ہی ہے تاہم اس کے ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر کو نمایاں حد تک بہتر کیا گیا ہے یعنی پہلے سے زیادہ تیز پراسیسر بلکہ پہلی بار ایس سیریز کے کسی فون میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جو کہ ڈی ایس ایل آر جیسی تفصیلی تصویر لینے میں مدد دے سکتا ہے۔

سام سنگ کے 2 نئے فلیگ شپ فون ایس نائن اور ایس 9 پلس ڈوئل کیمرہ سیٹ ایس 9 پلس میں دیا گیا ہے جس کی قیمت کمپنی نے 840 ڈالرز یا 93 ہزار پاکستانی روپے (اکثر ممالک میں یہ قیمت مختلف ہوسکتی ہے) رکھی ہے تاہم ایک ریسرچ کمپنی ٹیک انسائیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی کورین کمپنی اس ڈیوائس کا ایک ہینڈ سیٹ 379 ڈالرز (لگ بھگ 42 ہزار پاکستانی روپے) میں تیار کررہی ہے۔ تاہم یہ لاگت گزشتہ سال کے ایس 8 پلس کے مقابلے میں زیادہ ہے جو کہ 343 ڈالرز تھی جس کی وجہ نئے فون میں زیادہ ایڈوانس کیمرہ سسٹم اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہونا ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت ایپل، سام سنگ، گوگل اور دیگر اسمارٹ فونز تیار کرنے والی کمپنیوں کے درمیان کیمروں کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کی جنگ جاری ہے تاکہ صارفین کو اپنی ڈیوائسز کی جانب متوجہ کیا جاسکے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس پاکستان میں دستیاب نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سام سنگ نے نوٹ 8 کے بہترین کارکردگی والے 12 میگا پکسل کے ساتھ ایس 8 پلس کے 12 میگا پکسل کو جوڑ کر ایس 9 پلس کا کیمرہ موڈیول بنایا ہے اور یہ پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہوچکا ہے، جبکہ اس کی لاگت 48 ڈالرز پڑی۔ اس کے علاوہ سام سنگ کے اس فون میں 6.2 انچ کی او ایل ای ڈی اسکرین موجود ہے جس کی قیمت کمپنی کو 72.50 ڈالرز پڑی، اسی طرح پراسیسر 68 ڈالرز کا اور میموری کے پرزے 51 ڈالرز کے ہیں۔ مجموعی طور پر سام سنگ اس فون کی لاگت اور فروخت کی قیمت سے 50 فیصد سے زیادہ منافع کمائے گی، اس کے مقابلے میں ایپل آئی فون ایکس پر 61 فیصد منافع کما رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…