جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

گوگل کی اڑن گاڑی پرواز بھرنے کے لیے تیار

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کو ہیری پوٹر سیریز کے دوسرے حصے میں وہ گاڑی یاد ہے جسے ہیری اور رون اڑا کر اپنے اسکول لے جاتے ہیں اور گوگل اب اسے بہت جلد حقیقت کی شکل دینے والا ہے۔ جون 2016 میں گوگل کے شریک بانی اور اب الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیری پیج کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ 2 اڑن گاڑیوں کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

جس میں سے ایک ماڈل فلائیر ری کریشنل کو پیش کیا گیا تھا اور اب دوسری گاڑی کورا کو متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ ایک اڑنے والی ٹیکسی ہے جسے لیری پیج کی کمپنی کیٹی ہاک نے تیار کیا ہے۔ یہ برقی اڑنے والی گاڑی انفرادی طور پر فروخت کرنے کی بجائے مسافروں کو ٹیکسی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ اس میں خودکار پرواز کی صلاحیت رکھنے والے سافٹ وئیر کو استعمال کیا جائے گا، جبکہ اس میں لگائے جانے والے 12 پنکھے عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ میں مدد دیں گے، بالکل کسی ہیلی کاپٹر کی طرح، تو رن وے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ اڑان بھرنے کے بعد ایک سنگل پروپلر کورا کو 500 سے 3 ہزار فٹ کی بلندی پر 110 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز سے مدد دے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ گاڑی یا طیارہ 3 کمپیوٹرز سے لیس ہوگا جو اسے راستہ تلاش کرنے میں مدد دیں گے۔ اس میں ایک وقت میں 2 مسافر سفر کرسکیں گے اور یہ 110 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکے گی۔ اس کمپنی کو سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں متعارف کرایا جائے گا، جس کے لیے وہاں کی وزیراعظم سے گوگل کی کمپنی معاہدے کرے گی، جس کے بعد آزمائشی پروازیں شروع کی جائیں گی۔ یہ گاڑی 2021 تک کمرشل بنیادوں پر نیوزی لینڈ کی فضاﺅں میں عام صارفین کو ٹیکسی کی سہولت فراہم کرے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…