جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ہونڈا کی یہ منفرد گاڑی خریدنا پسند کریں گے؟

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہونڈا نے اپنی منفرد کانسیپٹ گاڑی اربن ای وی اگلے سال فروخت کرنے کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جنیوا موٹر شو کے دوران جاپانی کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ اس چھوٹی الیکٹرک گاڑی کا پروڈکشن ورژن 2019 کے شروع میں متعارف کرائے گی اور اسے 2019 کے آخر تک یورپ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ تاہم دیگر خطوں میں اسے متعارف کرانے کے حوالے سے کمپنی نے کوئی بات نہیں کی۔

ہونڈا کی اس گاڑی نے سب کا دل جیت لیا یہ کانسیپٹ گاڑی سب سے پہلے گزشتہ سال ستمبر میں فرینکفرٹ انٹرنیشنل موٹر شو کے دوران پیش کی گئی تھی جو کہ کمپنی کی جانب سے اپنی اولین چھوٹی گاڑیوں کو خراج تحسین بھی تھا۔ ویسے یہ توقع تو نہیں کہ گزشتہ سال والی کانسیپٹ گاڑی جیسے ورژن کو ہی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم اس کا ڈیزائن ضرور ویسا ہی ہوگا۔ کمرشل بنیادوں پر اسے پیش کرنے پر کمپنی کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کو نکالے جانے کا امکان ہے جو کانسیپٹ گاڑی میں موجود تھی۔ یعنی الٹراوائیڈ ٹچ اسکرین یا چوکور اسٹیئرنگ وہیل اور لکڑی کا ڈیش بورڈ وغیرہ۔ مگر پھر بھی ہونڈا کی جانب سے پہلی بار کسی کانسیپٹ گاڑی کو فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا باہری ڈیزائن برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ہونڈا نے اس گاڑی کے فیچرز کے بارے میں تفصیلات تو جاری نہیں کیں تاہم گزشتہ سال اس کا کہنا تھا کہ اس کا سسٹم ڈرائیور کے جذبات کو شناخت کرکے سیکھے گا اور اس حوالے سے تجاویز بھی دے گا۔ ہونڈا کی پہلی الیکٹرک رائیڈ شیئرنگ کانسیپٹ گاڑی ہونڈا کے خیال میں مستقبل قریب میں انسان اپنی گاڑیوں سے بات چیت کرسکیں گے، کم از کم اس کانسیپٹ گاڑی کی حد تک تو کچھ ایسا ہی نظر آتا ہے۔ گاڑی کے اندر ایسے دروازے دیئے گئے ہیں جو اس وقت کسی رولز رائس میں نظر آتے ہیں جبکہ چار افراد اس میں سفر کرسکیں گے۔ اس کا ڈیش بورڈ دیکھنے میں کسی سائیڈ بورڈ کی طرح ہے جس میں بٹوں اور سوئچز کی کمی نظر آتی ہے جبکہ اسٹیئرنگ وہیل بھی موجود ہے حالانکہ یہ ڈرائیور کی زبانی ہدایات پر بھی سفر کرسکے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…