بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

فیس بک کی یہ ایپ انسٹال کرکے دیکھی؟

datetime 8  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو فیس بک کی جس ایپ کو ضرور انسٹال کریں، وہ میسنجر لائٹ ہے جس میں اب ویڈیو چیٹ کا آپشن بھی فراہم کردیا گیا ہے۔ اس بات کے بہت زیادہ امکانات ہیں کہ آپ بھی ان ایک ارب 20 کروڑ افراد میں سے ایک ہوں گے جو مہینے میں کم از کم ایک بار تو فیس بک کی چیٹنگ اپلیکشن میسنجر کو استعمال کرتے ہیں۔

مگر اپنے اسمارٹ فون پر اس کے زیادہ بہتر ورژن کو استعمال کرکے دیکھا جسے فیس بک نے میسنجر لائٹ کا نام دے رکھا ہے؟ پاکستان میں تو یہ ایپ کافی عرصے سے دستیاب ہے اور یہ میسنجر کے تجربے کو زیادہ بہتر اور ڈیٹا کم استعمال کرنے کے باعث بہترین سمجھی جاسکتی ہے۔ فیس بک میسنجر کا ‘لائٹ’ ورژن متعارف اب اس ایپ کے اینڈرائیڈ ورژن میں ویڈیو چیٹ کا فیچر بھی متعارف کرا دیا گیا ہے اور اس طرح یہ میسنجر کی اصل یا فل فیچر ایپ کا بہترین متبادل بن گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس لائٹ ورژن میں ایسے فیچرز کو نکال دیا گیا ہے جو میسنجر ایپ کی رفتار کو متاثر کرسکیں اور اس طرح یہ لائٹ ورژن فون میں اسپیس بچانے کے ساتھ کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے اور بنیادی طور پر یہ چیٹ کے لیے ہی ہے، جس پر فون کالز اور ویڈیو چیٹ بھی کی جاسکتی ہے۔ مگر اس ایپ پر اس کی دوسری ایپ کے مقابلے میں زیادہ ایڈوانس فیچر موجود نہیں، مگر انٹرنیٹ کی رفتار اکثر ناقص ہوتی ہو تو یہ ایپ استعمال کرنا بہتر ہے۔ اور ہاں آپ لائٹ اور فل سائز ورڑن دونوں کو اپنے فون میں رکھ سکتے ہیں، اگر موازنہ کرنا چاہیں تو۔ فیس بک موبائل ویب پر میسجنگ فیچر ختم؟ اور اس لائٹ ایپ کو استعمال کرنے میں ڈیٹا کا خرچ کم ہوتا ہے لہذا یہ موبائل انٹرنیٹ پیکجز استعمال کرنے والوں کے بھی بہترین ہے جن کا خرچہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی ڈیوائس پر استعمال کیا جاسکتا ہے جس پر اس کے فل ورژن کو استعمال کرنا ممکن نہیں۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…