کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے ان کی مشکل کو آسان کرتے ہوئے اور’ ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ کے آپشن کو مزید کارآمد ہونے کے دورانیہ کو طویل کرتے ہوئے اس کے وقت میں ایک گھنٹے سے زائد کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات ڈیلیٹ کرنا ممکن ہو گیا ،نیا فیچر متعارف یاد رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو مشکل سے بچانے کیلئے ’میسج ڈیلیٹ ‘ کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔
اور اس فیچر کے مطابق کوئی بھی صارف اپنا غلطی سے بھیجا گیا میسج پرائیوٹ یا گروپ میں 7 منٹ کے اندر اندر ڈیلیٹ کرسکتا تھا۔ واٹس ایپ سے پرانے میسج ڈیلیٹ کرنے کا خفیہ ترین طریقہ مگر اب واٹس ایپ نے اپنے اس فیچر میں اضافہ کرتے ہوئے صارفین کی مشکل کو اور بھی آسان بنادیا ہے جس کے مطابق اب مستقبل قریب میں صارفین اپنا بھیجا گیا پیغام7 منٹ کے بجائے 68 منٹ کے اندر اندر ڈیلیٹ کرسکیں گے۔ واٹس ایپ کے نئے فیچر میں ڈیلیٹ کیا گیا پیغام مکمل ڈیلیٹ نہیں ہوتا ویب بی ٹا انفو کے مطابق یہ نیا فیچر صارفین واٹس ایپ کے اینڈرائڈ بی ٹا ورژن 2.18.69 پر استعمال کرسکتے ہیں جب کہ (آئی او ایس) پر یہ فیچر بعد میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔