منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کی معروف آن لائن کمپنی اب پاکستان میں ،انٹرنیٹ صارفین اعلیٰ معیارکے تفریحی موادکو چھ مہینے تک لا محدود رسائی کے ساتھ حاصل کرسکیں گے،تفصیلات منظر عام پر

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے دنیا کی معروف آن لائن تفریحی مواد فراہم کرنے والی کمپنی نیٹ فلیکس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت 8Mbps اوراس سے زائد کے انٹرنیٹ صارفین کیلئے نیٹ فلیکس تعارفی سروس6ماہ کیلئے فراہم کی جائے گی۔پی ٹی سی ایل پاکستان کا پہلاٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے جس نے نیٹ فلیکس کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل، عدنان شاہد، نے نیٹ فلیکس کے گلوبل ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ، بل ہومز ،سے بارسلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس میں ملاقات کی، جہاں معاہدے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔پی ٹی سی ایل پہلے سے ہی پاکستان میں نیٹ فلیکس کے لئے ا یڈوانس کیشنگ سرورز کا بندوبست کرتے ہوئے صارفین کو بہترنشریات کا مشاہدہ فراہم کر رہاہے۔ دونوں کمپنیاں گزشتہ سال سے آزمائشی بنیادوں پر پی ٹی سی ایل صارفین کو نیٹ فلیکس سہولیات مہیا کر رہی ہیں۔ صارفین کے بہترین ردِعمل اور نتائج کو مدِنظر رکھتے ہوئے پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں ڈیجیٹل مواد کے شوقین صارفین کے لیے اعلیٰ معیار کی تفریحی نشریات فراہم کرنے کے لیے یہ معاہدہ کیا ہے۔اس معاہدے کے تحت، پی ٹی سی ایل 8Mbps اوراس سے زائدکے انٹرنیٹ صارفین نیٹ فلیکس پرموجوداعلیٰ معیارکے تفریحی موادکو چھ مہینے تک لا محدود رسائی کے ساتھ حاصل کرسکیں گے۔جس کے ذریعے وہ اپنے پسندیدہ آن ڈیمانڈ ٹی وی شوز، فلمیں، حقیقی طو رپرنیٹ فلیکس کی اپنی نشریات کو اسمارٹ فونز،ٹیبلٹس، سمارٹ ٹی ویز اور گیمنگ کنسولز پر دیکھ سکیں گے۔ پی ٹی سی ایل صارفین کی سہولت کومدِنظر رکھتے ہوئے کریڈٹ کارڈ کیبجائے پی ٹی سی ایل ماہانہ مجموعی بلنگ کے ذریعہ نیٹ فلیکس خدمات کی ادائیگی کی سہولت فراہم ہو گی۔

چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل، عدنان شاہد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’پی ٹی سی ایل اور نیٹ فلکس کے درمیان شراکت داری پی ٹی سی ایل کی اپنے صارفین کواعلیٰ تفریح فراہم کرنے کی عکاسی کرتی ہے۔ ڈیجیٹل طرز زندگی کی تائید کرتے ہوئے،پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں ہمارے صارفین کے لئے نیٹ فلکس پر موجود ،ڈرامہ سیریز، ٹی وی شوز، دستاویزی

اور فیچر فلموں کے ساتھ تفریح کے نئے دروازے کھولے ہیں۔‘‘گلوبل ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ ،نیٹ فلیکس، بل ہومز ، نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ہم پی ٹی سی ایل کے ساتھ اس شراکت داری سے بہت پُرجوش ہیں۔یہ ایک اہم سنگِ میل ہے جس کے نتیجے میں دنیا بھر سے اعلیٰ تفریحی مواد کے ساتھ ساتھ بہترین ویڈیوزکو پاکستان کے صارفین بھی دیکھ سکیں گے۔ہمیں یقین ہے کہ ہم اور پی ٹی سی ایل مل کر ، نیٹ فلیکس صارفین کو اپنی سروسزکہیں بھی اور کسی بھی وقت ان کی مرضی کے مطابق فراہم کرسکیں گے‘‘۔پی ٹی سی ایل کے صارفین اب من چاہے تفریحی پروگرام اپنے حقیقی لامحدود براڈبینڈ کے ذریعے منفرداور بغیر کسی رکاوٹ کے ان ویڈیوز کی نشریات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…