اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ واٹس ایپ پر غلطی سے پیغام بھیجنے کے بعد سات منٹ میں ڈیلیٹ نہیں کرپاتے تو اب فکرمت کریں کیونکہ کمپنی نے اس کے لیے وقت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ نے دنیا بھر میں صارفین کے لیے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا فیچر گزشتہ سال متعارف کرایا تھا، جس کے تحت بھیجے جانے والے پیغام کو سات منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے۔
واٹس ایپ کا میسج ڈیلیٹ کا فیچر آفیشلی متعارف مگر اب واٹس ایپ نے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بھیجے جانے والے پیغام کو 68 منٹ 16 سیکنڈ تک ڈیلیٹ کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔ کم از کم بیٹا ورژن میں تو یہ اپ ڈیٹ سامنے آچکی ہے۔ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق یہ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.18.69 میں دستیاب ہے اور بہت جلد ہی عام صارفین کے لیے بھی ریلیز کردیا جائے گا۔ ویسے یہ تو آپ کو معلوم ہی ہوگا جب غلطی سے بھیجے جانے والے پیغام کو ڈیلیٹ کیا جاتا ہے تو بھیجنے اور موصول کرنے والے کو ڈیلیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن ملتا ہے۔ یہ فیچر ویسے تو کافی کارآمد ہے مگر کچھ صارفین کو شکایت ہے کہ پیغام کو ڈیلیٹ کے لیے دیا جانے والا وقت بہت مختصر ہے اور لگتا ہے کہ واٹس ایپ نے اسی کے مدنظر وقت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب صارفین ایک گھنٹے بعد بھی بھیجے جانے والے پیغام کو ڈیلیٹ کرسکیں گے۔ دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے فارورڈڈ میسج کے فیچر پر بھی کام کیا جارہا ہے جو کہ صارفین کو کسی پیغام کو فارورڈ مارک کرنے میں مدد دے گا۔ واٹس ایپ میں ڈیلیٹ ہوجانے والے پیغامات پڑھنا ممکن یہ فیچر بھی فی الحال بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور کمپنی اس سے اسپام میسجز کے مسئلے پر قابو پانا چاہتی ہے۔ اسی طرح گروپس کے لیے نئی گروپ ڈسکرپشن پر بھی کام کیا جارہا ہے، جس میں صارفین گروپ کے نام پر کلک کرکے اس میں ڈسکرپشن کا اضافہ کرسکیں گے۔ یہ ڈسکرپشن گروپ پکچر کے نیچے ایڈ ہوگی اور گروپ کے ایڈمن سے ہٹ کر عام اراکین بھی اسے لکھ سکیں گے۔