جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

واٹس ایپ میں صارفین کے لیے اہم اپ ڈیٹ، بھیجے جانے والے پیغام کو کتنے وقت کے اندر اندر ڈیلیٹ کیاجاسکے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ واٹس ایپ پر غلطی سے پیغام بھیجنے کے بعد سات منٹ میں ڈیلیٹ نہیں کرپاتے تو اب فکرمت کریں کیونکہ کمپنی نے اس کے لیے وقت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ نے دنیا بھر میں صارفین کے لیے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا فیچر گزشتہ سال متعارف کرایا تھا،

جس کے تحت بھیجے جانے والے پیغام کو سات منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے۔ مگر اب واٹس ایپ نے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بھیجے جانے والے پیغام کو 68 منٹ 16 سیکنڈ تک ڈیلیٹ کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔ کم از کم بیٹا ورژن میں تو یہ اپ ڈیٹ سامنے آچکی ہے۔ ویسے یہ تو آپ کو معلوم ہی ہوگا جب غلطی سے بھیجے جانے والے پیغام کو ڈیلیٹ کیا جاتا ہے تو بھیجنے اور موصول کرنے والے کو ڈیلیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن ملتا ہے۔ یہ فیچر ویسے تو کافی کارآمد ہے مگر کچھ صارفین کو شکایت ہے کہ پیغام کو ڈیلیٹ کے لیے دیا جانے والا وقت بہت مختصر ہے اور لگتا ہے کہ واٹس ایپ نے اسی کے مدنظر وقت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب صارفین ایک گھنٹے بعد بھی بھیجے جانے والے پیغام کو ڈیلیٹ کرسکیں گے۔دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے فارورڈڈ میسج کے فیچر پر بھی کام کیا جارہا ہے جو کہ صارفین کو کسی پیغام کو فارورڈ مارک کرنے میں مدد دے گا۔یہ فیچر بھی فی الحال بیٹا ورڑن میں دستیاب ہے اور کمپنی اس سے اسپام میسجز کے مسئلے پر قابو پانا چاہتی ہے۔اسی طرح گروپس کے لیے نئی گروپ ڈسکرپشن پر بھی کام کیا جارہا ہے، جس میں صارفین گروپ کے نام پر کلک کرکے اس میں ڈسکرپشن کا اضافہ کرسکیں گے۔یہ ڈسکرپشن گروپ پکچر کے نیچے ایڈ ہوگی اور گروپ کے ایڈمن سے ہٹ کر عام اراکین بھی اسے لکھ سکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…