جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک میں ایک اور بہت بڑی تبدیلی

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ فیس بک نے چند ماہ قبل ہی سب سے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اپنی نیوز فیڈ کو چینج کیا تھا، جس کے بعد ویب سائٹ پرخبروں اور اشتہار کے بجائے عام افراد کی پوسٹیں زیادہ نظر آنے لگی ہیں۔ تاہم اب فیس بک ایک اور بڑی تبدیلی کرنے پر غور کر رہا ہے، جس کے لیے ابتدائی تجربات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اگرچہ اس وقت فیس بک پراسٹیٹس ویڈیوز، 360 ڈگری تصویری اور جف بھی شیئر کی جاسکتی ہیں۔

تاہم جلد ہی فیس بک صارفین آڈیو ریکارڈنگ بھی شیئر کرسکیں گے۔ فیس بک نیوز فیڈ تبدیل کرنے کا اعلان ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے ویڈیو کے بعد صارفین کو آڈیو اسٹیٹس شیئر کرنے کی سہولت دینے پر تجربات شروع کردیے۔ ابتدائی طور پر اس فیچر پر بھارت کے محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، جو اسے استعمال کر رہے ہیں، تاہم امکان ہے کہ بھارت کے بعد امریکا اور یورپی ممالک کے صارفین کو بھی اس تک رسائی دی جائے گی۔ فیس بک کی جانب سے یہ حالیہ تبدیلی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب کہ نیوز فیڈ میں تبدیلی کے باعث اس پر تنقید کی جا رہی تھی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ فیس بک پر آڈیو ریکارڈنگ کو شیئر کرنے کے فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد ایک بار پھر اس ویب سائٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔  فیس بک میں تبدیلی سے کیا کچھ تبدیل ہوگا؟ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین عام موبائل سے بھی اپنی آواز ریکارڈ کرکے شیئر کرسکیں گے۔ اس نئے فیچر کا آپشن پہلے سے موجود اسٹیٹس کے آپشن میں دیا جائے گا، جہاں ویڈیو، تصویر اور اسٹیٹس اپڈیٹ کرنے کے دیگر آپشن موجود ہیں۔ بھارت کے کئی صارفین نے اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے بہترین تبدیلی بھی قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…