بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سام سنگ کا ‘بولنے والا فریج’ متعارف

datetime 2  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کو دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کے حوالے سے زیادہ جانا جاتا ہے مگر یہ جنوبی کورین کمپنی دیگر برقی مصنوعات بھی تیار کرتی ہے، جن میں ٹیلیویژن، فریج، ائیرکنڈیشنر وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اور اب اس کمپنی نے ایک ‘باتیں کرنے والا فریج’ متعارف کرایا ہے جو کہ صارف کی غذائی پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ کھانے پکانے کی تراکیب بھی بتاتا ہے۔

اس ڈیوائس میں ایک بڑی ٹچ اسکرین بھی موجود ہے جبکہ روبوٹ وائس اسسٹنٹ بھی موجود ہے جو کہ مختلف کمانڈز جیسے موسیقی چلانے یا میرے لیے پڑھنے پر ردعمل بھی ظاہر کرتی ہے۔ سام سنگ کا جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ریفریجریٹر متعارف یہ فریج کیمروں سے بھی لیس ہے جو صارف کو بازار مٰیں خریداری کے دوران یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ انہیں کیا کچھ خریدنا چاہئے۔ موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران سام سنگ نے اس فریج کو پیش کیا اور کمپنی کے مطابق اس میں کئی طرح کی ایپس موجود ہیں جنھیں کیلنڈر، ٹیلیویژن، میوزک پلیئر اور نوٹس بورڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کیمرے اور ایپس اکھٹے مل کر مختلف طرح کی معلومات صارف کو فراہم کرتے ہیں جبکہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی ان سب کاموں کو ممکن بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مپنی کا کہنا تھا کہ فریج سے حاصل ہونے والی معلومات ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کی جاسکتی ہے اور تمام ڈیوائسز ایک دوسرے سے کنکٹ ہوتی ہیں جنھیں فون سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔  بجلی کا بل کم کرنے والا فریج پسند کریں گے؟ اسی طرح ڈیجیٹل اسسٹنٹ آپ کی دن بھر کی کیلوریز کا حساب بتا سکتا ہے، کھانے پکانے کی تراکیب بتاسکتا ہے۔ ایک اور اسمارٹ فون کی مدد سے صارفین اپنے کھانوں کی تصویر لے سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ کونسا پکوان ہے اور اس میں کتنی کیلوریز، وٹامنز اور پروٹین وغیرہ کے بارے میں جان سکتے ہیں۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…