بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

کریڈٹ کارڈ جتنا اینٹی اسمارٹ فون

datetime 2  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ ایسا موبائل فون استعمال کرنا پسند کریں گے جس کا سائز ایک کریڈٹ کارڈ جتنا ہو؟ اگر ہاں تو لائٹ فون 2 آپ کو ضرور پسند آئے گا مگر ایک مسئلہ ہے کہ یہ اینٹی اسمارٹ فون ڈیوائس ہے۔  نیا ننھا موبائل فون جو فیجیٹ اسپنر بھی جی ہاں اس فون سے کالز کرنے، ایس ایم ایس بھیجنے یا چند بنیادی کاموں کے علاوہ کچھ ممکن نہیں۔ اس سے پہلے کمپنی نے جو پہلا فون متعارف کرایا تھا۔

اس میں صرف کالز کرنے اور موصول کرنے کے علاوہ کوئی فیچر نہیں تھا۔ دیکھنے میں تو یہ بیزل لیس اسمارٹ فون لگتا ہے مگر اس اپ ڈیٹ ورژن کے لیے ای انک ڈسپلے دیا گیا ہے جس پر لوگ ٹیکسٹ پیغامات دیکھ سکتے ہیں، ورچوئل کی بورڈ سے پیغامات بھیج سکتے ہیں، کانٹیکٹس دیکھ سکتے ہیں، الارم اور کچھ ایسے ہی دیگر کام کرسکتے ہیں۔ اس فون کے لیے کمپنی نے اپنا آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا ہے جس میں ٹیکسٹ کا غلبہ ہے جبکہ دیگر آپشنز اور فیچرز محدود ہیں جبکہ ڈیوائس کے سائیڈ میں موجود فزیکل کیز سے مینیو آپشنز میں نیوی گیٹ ممکن ہے۔ لائٹ فون ٹو میں 4 جی ایل ٹی ای کنکٹیویٹی دی گئی ہے جس کے ذریعے راستوں کا تعین، رائیڈ شیئرنگ ایپس، پلے لسٹ، موسم کا احوال اور وائس کمانڈ وغیرہ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے ہٹ کر کالز کرنا، میسجنگ، آٹو ریپلائی فیچر وغیرہ لوگوں سے رابطے میں مدد دینے والے فیچر ہیں۔ دیکھنے میں یہ گزشتہ سال جیسا ہی فون ہے مگر اس میں روشن 10 نمبروں کے پیڈ کی جگہ ای انک ٹچ اسکرین دی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق ابھی اس فون کے دیگر فیچرز اور ہارڈ وئیر پر کام جاری ہے اور اسے اپریل 2019 سے پہلے فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جاسکے گا۔ دنیا کے سب سے چھوٹے موبائل فون سے ملیں اس فون کی تیاری کے لیے کراﺅڈ سورسنگ ویب سائٹ پر فنڈ اکھٹا کرنے کی مہم بھی چل رہی ہے اور انڈیگوگو سائٹ پر اسے 225 ڈالرز میں خریدا جاسکتا ہے تاہم عام دستیابی کے بعد اس کی قیمت 400 ڈالرز تک ہوگی۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…