جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

الکاٹیل کے 7 سستے اسمارٹ فونز متعارف

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارسلونا  (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی ٹی سی ایل کارپوریشن کی زیرملکیت کمپنی نے ایک یا دو نہیں،7 بجٹ فرینڈلی اسمارٹ فون متعارف کرا دیئے ہیں۔ بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران اس کمپنی کی جانب سے سستے اسمارٹ فونز کو پیش کیا گیا جنھیں ون سیریز، تھری سیریز اور فائیو سیریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تو ان نئے فونز کے فیچرز اور دیگر تفصیلات ان سیریز کے تحت ہی جانیں۔

دنیا کا پہلا 4 کیمروں والا اسمارٹ فون الکا ٹیل 5 سیریز ان سستے فونز میں زیادہ بہتر فیچرز والی ڈیوائسز اس سیریز کا حصہ ہیں جس میں فلیگ شپ فونز والے فیچرز انتہائی کم قیمت میں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس سیریز کے لیے کمپنی نے الکا ٹیل فائیو کے نام سے ایک ہی فون متعارف کرایا۔ یہ 5.7 انچ کا فون ہے، میٹل باڈی اور ڈوئل سیلیفی کیمرہ، سنگل رئیر کیمرہ، چہرے سے فون ان لاک کرنے کا فیچر، جیسے آئی فون ایکس اور گلیکسی ایس نائن مین ہے، فنگر پرنٹ ریڈر، تھری جی بی ریم، 3000 ایم اے ایچ بیٹری، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم، اوکٹا کور میڈیا ٹیک 6750 پراسیسر جیسے فیچرز کے ساتھ یہ فون 370 ڈالرز (لگ بھگ 41 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔ الکاٹیل تھری سیریز اس سیریز میں چار فونز الکا ٹیل تھری، تھری وی اور تھری ایکس متعارف کرائے گئے اور ان سب میں 18:9 ریشو اسکرینز دی گئی ہیں جبکہ فنگر پرنٹ ریڈر، فیس کی اور ایچ ڈی ڈسپلے موجود ہے، ان تمام فونزکی قیمتیں 245 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے) سے کم ہیں۔ الکا ٹیل تھری وی میں سکس انچ ڈسپلے، کواڈ کور آرم کورٹیکس اے 53 پراسیسر، سولہ جی بی اسٹوریج، دو جی بی ریم، 3000 ایم اے ایچ بیٹری، ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ جس میں ایک بارہ میگا پکسل جبکہ دوسرا دو میگا پکسل کیمرہ ہے، پانچ میگا پکسل فرنٹ کیمرہ واور فیس کی ان لاک غیرہ نمایاں فیچرز ہیں۔

اسی طرح الکالٹیل تھری سی بھی سکس انچ ڈسپلے، اوکٹا کور میڈیا ٹیک 6753 پراسیسر، سولہ جی بی اسٹوریج، تھری جی بی ریم، ایک، ایک بیک اور فرنٹ کیمرہ اور فنگرپرنٹ ریڈر سمیت فیس کی ان لاک جیسے فیچرز موجود ہیں۔ الکا ٹیل تھری ایکس 5.7 انچ اسکرین، اوکٹا کور پراسیسر، 32 جی بی اسٹوریج، تھری جی بی ریم، 3000 ایم اے ایچ بیٹری، ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ، پانچ میگا پکسل فرنٹ کیمرہ، فنگر پرنٹ ریڈر اور فیس کی ان لاک فیچرز دیئے گئے ہیں۔

آخری فون یعنی الکا ٹیل تھری ہے جس میں 5.5 انچ ڈسپلے، کواڈ کور کورٹیکس اے فائیو پراسیسر، سولہ جی بی اسٹوریج، دو جی بی ریم، تیرہ میگا پکسل بیک جبکہ پانچ میگا پکسل رئیر کیمرہ، فنگر پرنٹ ریڈر اور فیس بک ان لاک وغیرہ موجود ہیں۔ ایسا اسمارٹ فون آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا الکا ٹیل ون سیریز یہ اس کمپنی کے سب سے سستے فونز ہیں جس میں دو فونز الکا ٹیل ون ایکس اور الکا ٹیل ون سی متعارف کرائے گئے، جن کی قیمتیں 125 ڈالرز (لگ بھگ 14 ہزار پاکستانی روپے) سے کم ہیں۔

الکا ٹیل ون ایکس اینڈرائیڈ اورو گو ایڈیشن کا حصہ ہے جس کے لیے گوگل ایپس نے اپنی ایپس کو بھی ری ڈیزائن کیا تاکہ کم جگہ گھیر کر زیادہ تیزی سے کام کرسکیں۔ یہ 5.3 انچ ڈسپلے والا فون ہے جس میں کواڈ کور پراسیسر، سولہ جی بی ری، ایک جی بی ری، آٹھ میگا پکسل رئیر جبکہ پانچ میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور 2460 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ الکاٹیل ون سی اینڈرائیڈ اورو آپریٹنگ سسٹم ڈوئل رئیر کیمرہ، فنگر پرنٹ سنسر اور فیس کی جیسے فیچرز سے لیس ہے اور سستا ترین ڈوئل کیمرے والا فون بھی قرار دیا جاسکتا ہے جس کی قیمت محض بارہ ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…