پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

فٹبال فیلڈ سے بھی لمبا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ

datetime 1  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اتنا بڑا ہے کہ اسے چلانے کے لیے دو کیبن اور کاک پٹس کی ضرورت ہے۔ جی ہاں واقعی یہ ہے سٹراٹولانچ نامی طیارہ، جسے بالائی خلاءمیں راکٹ لانچ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال جون میں اسے متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے بعد سے اس طیارے کی آزمائش جاری ہے اور پہلی باقاعدہ پرواز 2019 میں اڑان بھرے گی۔

مگر گزشتہ دنوں پہلی مرتبہ اس کمپنی کے یوٹیوب پیج پر ایک ویڈیو میں اس طیارے کے رن وے ٹیسٹ کو دکھایا گیا ہے جس میں یہ 46 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ ویسے یہ جان لیں کہ یہ طیارہ اتنا بڑا ہے کہ اس کے بازوﺅں کا گھیراﺅ فٹبال کے گراﺅنڈ سے بھی بڑا ہے، جیسا آپ نیچے تصاویر دیکھ کر بھی اندازہ کرسکیں گے۔ یہ طیارہ سٹراٹولانچ سسٹم نامی کمپنی نے تیار کیا ہے جس کی ملکیت مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن کے پاس ہے۔ پال ایلن کا اس کمپنی کی تشکیل کا مقصد ایسے طیارے کو بناتا تھا جو زمین کے نچلے مدار تک آسان، قابل بھروسا رسائی فراہم کرسکے۔ اس طیارے کے ذریعے راکٹوں کو فضاءمیں لانچ کرنے میں مدد ملے سکے گی اور کمپنی کو توقع ہے کہ اس سے یہ عمل زیادہ سستا ہوجائے گا جبکہ کمرشل اسپیس پروازیں بھی ممکن ہوسکیں گی۔ اس کی 385 فٹ کے پر یا بازو کسی فٹ بال فیلڈ سے زیادہ چوڑے ہیں اور اس طرح اسے دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بناتے ہیں۔ اس طیارے کے نوز سے دم تک لمبائی 238 فٹ ہے جبکہ یہ پچاس فٹ لمبا ہے، جبکہ چھ انجن دیئے گئے ہیں۔ اس کا وزن پانچ لاکھ پونڈ ہے اور اس کے دونوں کیبن کے لیے 28 پہیے لگے ہوئے ہیں۔ اسے باقاعدہ پرواز کے لیے اہل قرار دینے سے قبل اس کے کئی طرح کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جو کہ ابھی کیے بھی جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…