جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

بائیڈو نے انسانی آواز کی نقل کرنے والا سافٹ ویئر متعارف کروا دیا

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)  سرچ انجن بائیڈو نے ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروا ئی ہے جس کی مدد سے ایک منٹ تک آپ کی آواز سن کر اسے کلون کرکے آپ کی آواز اور لہجے میں بات کی جا سکتی ہے۔ بائیڈو کافی عرصے سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر کام کر رہا ہے اور اس ٹیکنالوجی میں اس نے بہت مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ بائیڈو مردوں کی آواز عورتوں میں اور عورتوں کی آواز مردوں میں آسانی سے تبدیل کر سکتا ہے۔

بائیڈو کے اے آئی سافٹ ویئر کو ڈِیپ وائس کا نام دیا گیا ہے۔ چینی ماہرین آواز کے فطری، قدرتی انداز اور لب و لہجے کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاکہ سننے والے کو پتا نہ چل سکے کہ یہ کوئی مشینی آواز ہے۔ ماہرین آوازوں کو مزید بہتر کرنے کی کوشش میں ہیں تاکہ انہیں حقیقت کے قریب لایا جائے۔ واضح رہے کہ بائیڈو کمپنی عجیب و غریب اشیا بنانے میں بہت مشہور ہے اور اس حوالے سے اس کمپنی نے مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر ازخود چلنے والی موٹرسائیکل بنانے کا اعلان کیا تھا۔ 2000ء میں قائم ہونے والی اس کمپنی میں اب علی بابا کارپوریشن نے دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…