جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی اب خون کے عطیات کیلئے فیس بک پر رابطہ کر سکیں گے

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے بھارت اور بنگلہ دیش کے بعد پاکستانیوں کیلئے خون کے عطیات کے حصول میں مدد دینے والا انتہائی زبردست فیچر متعارف کردیا ہے ۔ فیس بک کے مطابق یہ فیچر آج سے ہی پاکستانی صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے لوگوں کے اندر خون کے عطیات کے لیے نام لکھوانے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

فیس بک کے مطابق وہ پاکستان میں خون کے عطیات کو زیادہ موثر انداز سے لوگوں اور اداروں تک پہنچانے کے لئے مدد کرسکتی ہے اور لوگوں کے لئے یہ فیچر کارآمد ہونا یقینی بنایا جائے گا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں یہ ٹول متعارف کرایا گیا تو وہاں اب تک لگ بھگ 70 لاکھ افراد نے فیس بک پر خون کے عطیات کے لئے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔ پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے افراد چاہیں تو اپنی پروفائلز کے ذریعے خون کے عطیات کے لئے رجسٹر کرا لیں یا پھر فیس بک ڈونیٹ بلڈ(فیس بک ڈائٹ کام ڈنیٹتٹد) پر وزٹ کرکے بھی رجسٹر کرا سکتے ہیں، ڈونر کی معلومات مخفی رکھی جائے گی ور پرائیویسی سیٹنگ میں اونلی می (Only Me) پر بائی ڈیفالٹ موجود رہے گی، تاہم لوگ اپنے ڈونر اسٹیٹس کو زیادہ بھرپور انداز سے پھیلا سکتے ہیں۔یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ پر دستیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…