لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی موبائل کمپنی ووڈا فون اور نوکیا نے چاند پر فور جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی موبائل فون کمپنی ووڈا فون اور نوکیا نے چاند پر فور جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سروس سے چاند سے ایچ ڈی ویڈیوز اور دیگر ڈیٹا کو
براہ راست زمین پر بھیجا جا سکے گا۔ موبائل فون کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں دو ’’روورز‘‘ تیار کیے گئے ہیں جن کو چاند کے خلائی سٹیشن پر بھیجا جائے گا ، ’’روورز‘‘خلا سے ڈیٹا کو براہ راست زمین پر بھیج سکیں گے۔ ووڈا فون کی عہدیدار نے بتایا کہ فور جی انٹرنیٹ سروس کی بدولت ہم چاند سے ایچ ڈی ویڈیو کو براہ راست زمین پر دیکھ سکیں گے ۔