منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

8 سال بعد گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی نسان کی پاکستان میں زبردست انٹری، اپنی کم قیمت مقبول ترین گاڑی متعارف کروانے کی تیاریاں، زبردست فیچرز، قیمت کیا ہوگی؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نسان کمپنی نے پاکستان میں آٹھ سال بعد نسان کی ڈاٹسن گو کار متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کار کی قیمت انتہائی کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان میں نسان کمپنی کا اسمبلی پلانٹ 2010 سے بند پڑا ہے ، پاکستان میں نسان گاڑیوں کی دوبارہ مینوفیکچرنگ کے لیے حکومت کی جانب سے اجازت دیے جانے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ایڈی بی) اور بورڈ آف انوسٹمنٹ (بی آئی آئی) کے درمیان ایک معاہدہ ہونے جا رہا ہے ،

واضح رہے کہ اس میں 8 سو ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اگر نسان کی پاکستان میں گاڑیوں کی پیداوار دوبارہ شروع ہوتی ہے تو اس میں 1810 پاکستانیوں کو روزگار ملے گا۔ نسان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈاٹسن کاروں کو متعارف کرایا جا رہا ہے، پہلے چار سالوں میں 4.5 بلین کی سرمایہ کاری کی جائے گی، اس وقت ڈاٹسن کے پانچ ماڈلز نسان دنیا بھر میں متعارف کرانے جا رہی ہے، ایک ریڈی گو، گو، گوپلس، ON-DO ، MI-DO اور Gross ان میں شامل ہے، ان ماڈلز میں ڈاٹسن گو نہایت سستی کار ہے، پاکستان میں نسان آٹھ سال بعد ڈاٹسن گو کے ذریعے اپنے کاروبار کا آغاز کر رہی ہے، یہ گاڑی دیکھنے میں انتہائی خوبصورت ہے، نسان کے ڈاٹسن ماڈل پانچ مختلف قسموں میں پیش کیا جا رہا ہے، ڈاٹسن گو ڈی (سٹینڈرڈ)، ڈاٹسن جی اے (ای پی ایس)، ڈاٹسن گو ٹی، ڈاٹسن گو اینورسری ایڈیشن، ڈاٹسن گو ٹی (او) شامل ہیں، اس گاڑی کے ٹائر 13 انچ ٹیوب لیس ہیں اور پانچ دروازوں کی حامل ہے ۔ تھری ڈی ہیڈ لائٹس کے ساتھ اس کا فرنٹ بہترین دکھائی دیتا ہے، اندرونی طور پر بھی یہ گاڑی بہت خوبصورت ہے، اس کا ڈیش بورڈ انتہائی خوبصورت ہے جو کسی مہنگی گاڑی کے مقابلے میں کم نہیں ہے۔ اس میں پانچ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، اس کی پیچھے کی سیٹیں تہہ کی جا سکتی ہیں، یہ کار پانچ گئیر کی حامل ہے اور اس کے ڈیش بورڈ پر موبائل فون ڈاکنگ سٹیشن بھی ہے۔ ڈاٹسن گو 12سو سی سی اور 1.2 لٹر انجن کی حامل کار ہے،

اس کے مزید فیچرز میں Aux کیبل کے لئے معاون ان پٹ، یو ایس بی کنیکٹیوٹی، پوٹریٹ اینڈ لینڈ سکیپ آپشن فار فون ڈاکنگ سٹیشن، 360 ایئر کنڈیشنگ وینٹ، اس کی فرنٹ سیٹیں ایڈجسٹ ایبل ہیں، فرنٹ ڈرائیورز ائیر بیگ، ریموٹ ٹرنک اوپنر ، ریموٹ فیول لڈ اوپنر اور دیگر خصوصیات شامل ہیں۔بین الاقوامی طور یہ گاڑی 560000 روپے پر فروخت ہو رہی ہے لیکن پاکستان میں اس کی کتنی قیمت ہو گی اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا لیکن امکان یہی ہے کہ اس کی قیمت یہاں پر بھی مناسب رکھی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…