جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’دنیا کی مقبول ترین گاڑی‘‘ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کر دی گئی، اس گاڑی کی قیمت کیا ہے اور کن خصوصیات کی حامل ہے؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہونڈا اٹلس نے اپنی نئی گاڑی ایس یو وی ہونڈا سی آر وی 2018 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کر دی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ہونڈا کمپنی نے اس گاڑی کی تصاویر فیس بک پر دی تھیں لیکن اس وقت اس گاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا، اس گاڑی کی قیمت اور خصوصیات کے حوالے سے بھی کمپنی نے تفصیلات جاری کر دی ہیں،

ہونڈا کمفرٹ ایبل رن اباؤٹ وہیکل یا عرف عام سی آر وی وہ گاڑی ہے جس کا پہلا ورژن 20 سال پہلے فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ جہاں پانچ دروازوں والی یہ گاڑی دنیا میں زیادہ فروخت ہوتی ہے وہیں پر پاکستانی بھی اس بہت پسند کرتے ہیں۔ نئی سی آر وی 2018 میں 2.0 ان لائن فور آئی وی ٹیک انجن دیا گیا ہے جو کہ 1997 سی سی ہے۔ فی گیلن ایندھن پر اس گاڑی کا اوسط 28 میل ہے۔ اس نئی سی آر وی گاڑی کا فرنٹ ہونڈا سوک سے ملتا ہے یعنی کروم گرل جبکہ ایل ای ڈی لائٹس، الیکٹرک پاور سٹیئرنگ وغیرہ دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔ اس گاڑی کو فروری 2018ء میں ہی بھارت میں متعارف کرایا گیا ہے جہاں یہ گاڑی اس سال کے وسط میں 22 سے 23 لاکھ بھارتی روپے جو کہ 37 سے 40 لاکھ روپے پاکستانی بنتے ہیں، کے درمیان فروخت کیے جانے کا امکان ہے۔ اس گاڑی کی قیمت پاکستان میں 95 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، ایک دفعہ تو آپ کو یہ قیمت سن کر دھچکا سا لگا ہو گا کہ بھارت میں 40 لاکھ تک اور پاکستان میں 95 لاکھ میں اتنی مہنگی گاڑی۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ بیرون ملک میں ہونڈا سی آر وی کی قیمت پاکستانی روپوں میں 27 سے 33 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔ ہونڈا کی طرف سے نئی سی آر وی پاکستان میں دستیاب گاڑیوں میں اتنی مہنگی گاڑی نہیں، جب ہونڈا اکارڈ کو 2016 میں پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تو تو اس کی قیمت ایک کروڑ 12 لاکھ رکھی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…