ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

ایکسل شیٹ کے اختتام تک پہنچنے کیلئے کتنا وقت درکار ہوتا ہے؟

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ ایکسل وہ سافٹ وئیر ہے جس کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے بلکہ اکثر دفاتر میں تو اس کے بغیر گزارہ نہیں ہوتا۔ مگر کیا آپ کو کبھی خیال آیا کہ کسی ایکسل شیٹ میں کتنی rows ہوتی ہیں ؟ یا کبھی جاننے کی کوشش کی ؟ ویسے یہ تو ضرور جان لیں کہ ایکسل شیٹ میں کتنی rows ہوسکتی ہیں، اس کو جاننے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے شیٹ میں نیچے اسکرول کرتے جانا۔ 5 چیزیں جو ملازمت کا حصول یقینی بنائیں ایسا ہی کچھ ایک انٹرنیٹ پر سرگرم ہنٹر ہوبس نامی نے کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر ایکسل کی شیٹ کتنے نیچے جاکر ختم ہوسکتی ہے۔

اس مقصد کے لیے وہ ایک ہاتھ سے ڈاﺅن ایرو کی کو دباتے چلے گئے اور اپنے مقصد کے انہوں نے چند شرائط کو اپنایا۔ ایک تو یہ کہ اس کام کے دوران کوئی وقفہ نہیں کرنا، دوسرا کنٹرول کی کو استعمال نہ کرنا اور نہ ہی کچھ کھانا پینا۔ بس وہ کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہے اور ڈاﺅن ایرو کی کو دباتے ہوئے انتظار کرتے چلے گئے۔ کی بورڈ میں ایف 1 سے ایف 12 کیز کس کام آتی ہیں؟ طویل انتظار یعنی نو گھٹے سے زائد وقت کے بعد وہ ایکسل شیٹ کے اختتام تک پہنچنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔ ان کی اس کوشش سے اب ہم کو معلوم ہوچکا ہے کہ ایکسل شیٹ میں 10 لاکھ 48 ہزار 576 تک rows ہوتی ہیں اور اس سے بھی اندازہ ہوجاتا ہے کہ کسی فرد کے لیے یہ جاننا لگ بھگ ناممکن ہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…