اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریاضی کا ایک اور سوال انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکا ہے اور لاتعداد افراد کو سر کھجانے پر مجبور کرچکا ہے۔ایک انٹرنیٹ صارف پیری بریسک نے ریاضی کی اس پہیلی کو Mumsnet نامی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جس کے بعد یہ انٹرنیٹ پر پھیل گئی۔سوال کا جواب کافی ذہن گھما دینے والا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بہت کم لوگ ہی درست جواب پاتے ہیں۔
ریاضی کا یہ سوال حل کرسکتے ہیں؟اس انگلش پہیلی کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے ‘ ایک شخص نے 60 ڈالرز کا ایک گھوڑا خریدا اور پھر اس گھوڑے کو 70 ڈالرز میں فروخت کردیا۔ اس کے بعد پھر اس نے گھوڑے کو 80 ڈالرز میں خریدا اور ایک بار پھر 90 ڈالرز میں فروخت کردیا۔ آخر میں اس شخص نے کتنے پیسے کمائے یا گنوائے؟ یا اسے نفع یا نقصان کچھ نہیں ہوا؟انٹرنیٹ پر لوگوں نے اس کا جواب دس، بیس اور تیس ڈالرز تک کا جواب دیا جبکہ کچھ نے اسے نہ نفع نہ نقصان کا سودا قرار دیا۔ مگر آپ کے خیال میں جواب کیا ہے؟ویسے غور کرنے پر یہ سمجھ آتا ہے کہ لوگ زیادہ توجہ اس بات پر دے رہے ہیں کہ اس شخص نے پہلے گھوڑا 70 ڈالرز میں فروخت کیا اور پھر 80 ڈالرز میں خریدا، جس سے ایسا لگتا ہے کہ اس نے دس ڈالز زیادہ خرچ کیے۔اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟مگر اس پہیلی کو حل کرنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ دونوں سودوں کو الگ رکھ کر حساب کیا جائےیعنی -60 + 70 = 10 اور -80 + 90 = 10۔ تو اس شخص نے ہر سودے میں دس ڈالرز کمائے اور مجموعی طور پر 20 ڈالرز کمانے میں کامیاب رہا۔ ویسے یہ پہیلی اتنی مشکل نہیں تھی جتنی گزشتہ دنوں چین میں ایک پانچویں جماعت کے امتحان میں سامنے آئی تھی۔