بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

دنیا کا پہلا 30 ٹی بی اسٹوریج والا ایس ایس ڈی کارڈ متعارف

datetime 22  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فونز میں ریزولوشنز بڑھنے کا مطلب ویڈیوز اور تصاویر کا زیادہ حجم ہوتا ہے مگر خوش قسمتی سے فلیش میموری کارڈ اس مشکل سے عارضی طور پر نجات دلاتے ہیں۔ مگر کیا آپ ایسا میموری کارڈ استعمال کرنا پسند کریں گے جس کی میموری 30 ٹیرا بائیٹ ہو ؟ جی ہاں واقعی سام سنگ نے دنیا کا سب سے زیادہ حجم رکھنے والا ایس ڈی کارڈ متعارف کرا دیا ہے ۔

جس میں 30.72 ٹی بی میموری محفوظ کی جاسکتی ہے۔   اسمارٹ فونز سے ڈیلیٹ تصاویر کیسے واپس لائیں؟ پی ایم 1643 نامی اس میموری کارڈ کو 1 ٹی بی ناند فلیش پیکجز کی 32 اسٹیکز سے تیار کیا گیا ہے اور ہر ایک سو میں 512 جی بی وی ناند چپس کی سولہ لیئرز ہیں۔ یعنی اس میں آسانی سے 5700 ایچ ڈی فلمیں سما سکتی ہیں یا 500 دن کی نان اسٹاپ ویڈیو کو محفوظ کیا جاسکتا ہے اور یہ گزشتہ سب سے بڑے ایس ایس ڈی کارڈ سے لگ بھگ دوگنی زیادہ گنجائش کا حامل ہے۔ اس سے پہلے مارچ 2016 میں سام سنگ نے ہی 16 ٹی بی کا کارڈ متعارف کرایا تھا۔ کمپنی کے مطابق اس ایس ایس ڈی کارڈ میں ڈیٹا رائٹ اور ریڈ کرنے کی رفتار بالترتیب 1700 ایم بی  اور 2100 ایم بی ہے جو کہ عام ایس ایس ڈی کارڈز کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔ جعلی آئی فون کو کیسے شناخت کریں؟ کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس کارڈ کو کب تک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ایس ایس ڈی کارڈز کی رینج کو رواں سال کے آخر تک توسیع دے گی اور اس حوالے سے صارفین کی طلب کو پوری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ویسے تیس ٹی بی ایس ایس ڈی کارڈ کو لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے لیے جلد ملنے کی امید نہیں مگر پھر بھی یہ اس حوالے سے اہم سنگ میل ضرور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…