بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی ہیواوے نے اپنا ایک اور سستا ڈوئل کیمرہ فون آنر 7 ایکس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔ یہ آنر سکس ایکس کا جانشین ہے اور پہلے ماڈل کے مقابلے سے زیادہ بہتر ہے۔ دیکھنے میں سکس ایکس سے ملتا جلتا آنر سیون ایکس میٹل یونی باڈی میں دستیاب ہوگا جس میں 5.93 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے، جبکہ انتہائی کم بیزل ہیں۔
2 کیمروں والے بہترین اسمارٹ فون اس فون میں ہیواوے کا اپنا کیرین 659 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ یہ پاکستان میں تھری جی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ صارفین کے لیے آن لائن سائٹ دراز ڈاٹ پی کے پر پری بکنگ میں دستیاب ہے۔ اس فون میں کمپنی کے ایموشن یو آئی 5.1 آپریٹنگ سسٹم کو اینڈرائیڈ نوگیٹ کے ساتھ ملا کر دیا جائے گا۔ اس فون میں بھی آنر سکس ایکس کی طرح ڈوئل سم آپشن دیا گیا ہے تاہم اسٹوریج بڑھانے کے لیے میموری کارڈ سلاٹ موجود نہیں، تو ڈوئل سم میں سے ایک خانے کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جہاں تک کیمروں کی بات ہے تو اس کے بیک پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمروں کو ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ پہلے کے مقابلے سے زیادہ بہتر تصاویر لینے میں مدد دیں گے۔ ہیواوے دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بن گئی فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ موجود ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر بھی دیا گیا ہے۔ 3340 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ یہ فون گزشتہ سال اکتوبر میں پہلے چین میں سامنے آیا تھا، جبکہ دیگر ممالک میں بھی کافی عرصے سے دستیاب اور انتہائی پسند بھی کیا گیا۔ پاکستان میں اس کی آمد اب ہورہی ہے اور پری بکنگ میں یہ 25 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہے تاہم کمپنی کے مطابق 28 مئی تک بکنگ کرانے پر ڈیڑھ ہزار روپے کا ڈسکاﺅنٹ صارفین حاصل کرسکیں گے۔ تاہم توقع ہے کہ یہ رواں سال کے آخر یا 2018 کے شروع میں پاکستان میں بھی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔