جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جنوبی کوریا، سام سنگ کے وائس چیئرمین کو کرپشن پر 5سال کی سزا معطل

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیؤل (آن لائن)سام سنگ کے وائیس چیئرمین کو گزشتہ سال کرپشن پر پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی مگر اب وہ معطل کردی گئی ہے۔اسمارٹ موبائل تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کے وائس چیئرمین لی جائے یونگ پر سابق جنوبی کورین صدر پارک گوین ہَے کو غیر قانونی طریقے سے مالی مدد دینے کا الزام تھا، جس پر گزشتہ سال انہیں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔

تاہم اب لگ بھگ ایک سال جیل میں گزارنے والے لی جائے یونگ کی سزا کو عدالت نے معطل کردیا ہے، مگر اب بھی انہیں اگلے چار سال پروبیشن پر گزارنے ہوں گے۔سام سنگ کے وائس چیئرمین پر الزام تھا کہ انہوں نے سابق خاتون صدر پارک گوین ہے کی دوست کو چوئی سون سل کو ایک فیصلہ کرنے کے لیے 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالررشوت کی پیشکش کی۔خیال رہے کہ اسی کرپشن کیس میں ہی جنوبی کوریا کی سابق صدر اور ان کی دوست چوئی سون سل کو بھی عدالت کی جانب سے سزا ہوچکی ہے۔خاتون صدر پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف کمپنیوں سے پیسے بٹورے، جب کہ انہوں نے اپنی سہیلی چوئی سون سل کو اہم سرکاری دستاویزات تک رسائی دی۔گزشتہ برس مارچ میں جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ نے خاتون صدر پارک گیَن ہے کو اپنے عہدے سے برطرف کردیا تھا، جب کہ ان کی دوست کو پہلے ہی قید کی سزا سنادی گئی تھی۔اسی کرپشن کیس کے سلسلے میں سام سنگ کے وائس چیئرمین سمیت کمپنی کے دیگر 4 اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف جنوری 2017 سے کارروائی جاری تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…