اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون ایکس (10) ایپل کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون ہے مگر اب اس میں متعدد صارفین کو ایک بڑے مسئلے کا سامنا ہے، جس کا اعتراف کمپنی نے خود بھی کیا ہے۔ متعدد صارفین کو فون کالز ریسیو کرنے میں ناکامی کا سامنا ہوا ہے اور رنگ بیل بجنے کے بعد ڈسپلے کام ہی نہیں کرتا۔ متعدد صارفین نے اس حوالے سے ایپل کے آفیشل فورمز مین شکایات درج کرائیں، جس کے بعد کمپنی نے بیان جاری کیا کہ وہ اس مسئلے سے آگاہ اور اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔
مزید پڑھیں : آئی فون ایکس کے لیے دنیا بھر میں لمبی قطاریں صارفین کی شکایات کے مطابق فون کال آنے کے بعد وہ کالر آئی ڈی مختصر وقت تک دیکھ نہیں پاتے اور یہ مسئلہ چھ سے دس سیکنڈ تک برقرار رہتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ کال ہی اٹھا نہیں پاتے۔ ایک صارف نے شکایت کرتے ہوئے لکھا ‘ اکثر کال آنے پر میں اسے دیکھ نہیں پاتا بس بیل کی آواز آتی ہے، کئی بار اس میں اتنی تاخیر ہوجاتی ہے کہ کال کٹ جاتی ہے’۔ دسمبر 2017 میں بھی صارفین نے اس مسئلے کی شکایت کی تھی مگر گزشتہ ماہ آئی او ایس 10.2.5 اپ ڈیٹ سے بھی اسے حل نہیں کیا جاسکا، بلکہ ابھی تک واضح نہیں کہ یہ ہارڈوئیر کی وجہ سے ہوتا ہے یا سافٹ وئیر اس کی وجہ ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران آئی فون ایکس کے ہارڈوئری سے متعلق متعدد مسائل سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : آئی فون ایکس کے بجائے آئی فون ایٹ کیوں خریدا جائے؟ گزشتہ سال نومبر میں کچھ صارفین کی جانب سے فون کے ڈسپلے پر سبز لائنز ابھرنے کی شکایت کی گئی تھی۔ اس کے بعد ایک بگ سامنے اایا جو اس ڈیوائس کو سرد درجہ حرارت میں کام کرنے سے روک رہا تھا۔ خیال رہے کہ آئی فون ایکس ایج ٹو ایج او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فیس آئی ڈی جیسے فیچرز کے ساتھ تھا اور چہرے کی شناخت کے لیے ایپل نے پیچیدہ ہارڈوئیر کا انتخاب کیا۔