جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک کا فرینڈز ڈے پر صارفین کے لیے تحفہ

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے اپنے سالانہ فرینڈز ڈے کے موقع پر صارفین کے لیے ‘فرینڈز ایوارڈ’ کا اعلان کیا ہے۔ ویسے تو عالمی سطح پر اگست کے پہلے اتوار کو دوستی کا عالمی دن منایا جاتا ہے مگر فیس بک نے چار فروری کو اپنا فرینڈز ڈے بنا رکھا ہے جو کہ درحقیقت کمپنی کی اپنی سالگرہ کا دن ہے۔ چار فروری 2004 میں فیس بک کا آغاز مارک زکربرگ نے کیا۔

اور اب وہ 14 سال کی ہوگئی ہے۔ مزید پڑھیں : فیس بک کی یہ دلچسپ ٹِرکس جانتے ہیں؟اس موقع پر فیس بک کی جانب سے فرینڈز ایوارڈ نامی فیچر متعارف کرایا ہے جو کہ نیوزفیڈ کے اوپر مختلف ویڈیوز کی شکل میں پیغامات ظاہر کرے گا۔ جب صارف کوئی پیغام یا ویڈیو دیکھ لے گا تو صارف کے پاس خود آپشن ہوگا کہ وہ اپنی پسند کے دوستوں کی فرینڈز ایوارڈ لسٹ مرتب کرے یا کمپنی کی مرضی کے مطابق چھوڑ دے۔ یا اس لنک پر جائیں اور اپنی فرینڈز ڈے فلمز کو دیکھ لیں facebook.com/friendsday ۔ فیس بک کی جانب سے تیار کردہ فرینڈز ایوارڈ لسٹ کسی صارف کی کسی دوست کے ساتھ سرگرمیوں پر مبنی ہوگی جیسے بیسٹی یا گریٹ لیسنر وغیرہ۔ فیس بک کی جانب سے ریمارک ایبل فرینڈشپس کے لیے بھی مختصر ویڈیوز تیار کی جائے گی جبکہ فیس بک کیمرہ میں اس حوالے سے نئے فلٹر بھی دیئے گئے ہیں۔ فیس بک نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ لوگوں کی نیوزفیڈ پر وائرل ویڈیوز دکھانے کی تعداد میں کمی کرے گی جبکہ دوستوں اور رشتے داروں کی پوسٹس کو زیادہ ترجیح دے گی۔ اس کا مقصد صارفین کے بامقصد تعلقات کو فروغ دینے میں مدد دینا ہے۔ فیس بک نے دعویٰ کیا کہ 2017 میں 2016 کے مقابلے میں دوستی پر مبنی دوگنا زیادہ پوسٹس ہوئیں جبکہ سالگرہ وغیرہ اس نیٹ ورک کی سرفہرست سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…