اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایپل کی ایکٹو ڈیوائسز کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ ہوگئی

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی کمپنی ایپل کا مالی سال 2018 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 100 ارب ڈالرکمانے کا خواب پورا نہیں ہوسکا۔ ایپل نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق کمپنی نے مجموعی طور  پر88 ارب 30 کروڑ امریکی ڈالر کمائے۔ اگرچہ کمپنی کی کمائی میں 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا، تاہم یہ کمائی ان اندازوں سے کم نکلی۔

جس کے امریکی کاروباری اداروں نے اندازے لگائے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2018 تک دنیا بھر میں ایپل کی ہر طرح کی ایکٹو ڈیوائسز کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ تک پہنچ گئی، جو کمپنی کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔یہ بھی پڑھیں: آئی فون ایکس کے لیے دنیا بھر میں لمبی قطاریں یکم فروری کو جاری کی گئی رپورٹ میں ایپل نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی میں کمپنی کے شیئر کی کمائی میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جب کہ کمپنی نے اپنے منافع سے اپنے سرمایہ کاروں کو بھی 14 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم واپس بھی کی۔ رپورٹ میں ایپل کے سی ای او کے حوالے سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 2017 میں آئی فون کی دسویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرائے گئے آئی فون ایکس کی وجہ سے کمپنی نے نیا سنگ میل عبور کیا۔ آئی فون ایکس کی وجہ سے ہی کمپنی کی کمائی میں 13 فیصد اضافہ ہوا، تاہم کمپنی مجموعی طور پر اپنا 100 ارب ڈالر کمائی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ مزید پڑھیں: سام سنگ نے پہلی بار ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا کمپنی کو سب سے زیادہ کمائی آئی فون کی فروخت سے ہی ہوئی، دوسرے نمبر پر آئی پیڈ کی فروخت سے کمپنی کو زیادہ منافع حاصل ہوا۔ واضح رہے کہ 2017 میں متعارف کرائے گئے آئی فون ایکس کی قیمت 999 سے 1149 امریکی ڈالر تک مقرر کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…