بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

اوپو کا نیا فون پاکستان میں متعارف

datetime 3  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی اوپو نے اپنے اسمارٹ فون اے 71 (2018) کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔ ویسے تو یہ اس کمپنی کا مڈرینچ یا درمیانے درجے کا فون ہے مگر اس کی خاص بات فرنٹ کیمرے میں آرٹی فیشل ٹیکنالوجی سے لیس بیوٹی ریکونیشن ٹیکنالوجی اور آئی فون ایکس جیسا دھندلا پس منظر کا فیچر ہے۔

اوپو 71 (2018) اسی نام سے گزشتہ سال متعارف کرائے جانے والے فون کا زیادہ بہتر اپ ڈیٹ ورژن ہے۔ مزید پڑھیں : اوپو کے آئی فون ایکس جیسے 2 نئے اسمارٹ فونزاس نئے فون میں 5.2 انچ کا ایچ ڈی ٹی ایف ٹی ڈسپلے1280×720 پکسلز کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ کمپنی کے کلر او ایس 3.2 آپریٹنگ سسٹم کا اینڈرائیڈ نوگیٹ سے امتزاج کیا گیا ہے۔ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 420 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ ایڈرینو 506 جی پی یو گرافکس پرفارمنس ہے۔

دو جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : دنیا کا سب سے بہترین ‘سیلفی فون’ اسی طرح 3000 ایم اے ایچ بیٹری جو کہ کمپنی کے مطابق 19 گھنٹے تک استعمال کی جاسکتی ہے۔ اس کے بیک پر 13 میگا پکسل کا کیمرہ ایل ای ڈی فلیش اور ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر پانچ میگا پکسل ایل ای ڈی فلیش کیمرہ ہے جس کے اہم فیچرز کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔ فرنٹ کیمرے میں موجود ٹیکنالوجی صارف کو بیوٹی فلٹرز بنانے کی سہولت بھی دیتی ہے۔ اس کی قیمت کا اعلان تو کمپنی کی جانب سے نہیں کیا گیا مگر یہ بیس ہزار روپے سے کم ہونے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…